آج کی آیت پر خیالات

طلوعِ آفتاب سے غروب ِ آفتاب تک—اب یہ ایک لمبا راستہ ہے، اتنی دُور خُدا نے ہمارے گناہوں کو مِٹا دیا ہے۔ اِس میں اہم لفظ ہے مِٹانا۔ جب ہم گناہ کرتے اور باربار خُدا کے پاس آتے ہیں، خُدا ہمارے گناہ معاف نہیں کرتا؛ بلکہ وہ ہمیں تمام غیر راستبازی سے پاک کر دیتا ہے۔ مجھ میں جو ناپاک تھا وہ خُدا میں راستبازی بن گیا ہے۔ جو گندہ تھا وہ اب صاف ہوگیا۔ جو کہ داغدار تھا اب بے داغ ہو گیا۔ کیوں؟ کیسے؟ ہم وہ سب اب پورے طریقے سے دیکھ سکتے ہیں جو کہ اِس حصہ میں زبور کے لکھنے والا جان سکتا تھا۔ خُدا ہمارے گناہ نہیں، بلکہ یسُوع کی قربانی دیکھتا ہے۔ اُس کا خون ہماری صاف کرتا ہے! ہمارا گناہ جاتا رہا اور ہم اب پاک ہیں۔

میری دعا

رحمتوں کے خُدا، نہ صرف میرے گناہوں کو معاف کرنے بکہ انہیں مِٹانے کےلیے تیرا شُکر ہو۔ میں تیرا شُکر ادا کرتا ہوں کہ میں یسُوع کے خون اور تیری معاف کرنے کی مہربان خواہش کے وسیلہ سے تیرے حضور پاک اور بغیر غلطی کے کھڑا ہوسکتا ہوں۔ میں اب راستباز خُدا، یہ مانگتا ہوں کہ تُو مجھے اپنے رُوح القُدس کے وسیلہ سے قوت بخش تاکہ میری طرز عمل والی مرضی یسُوع میں میری پہچان ظاہر کر سکے۔ مسیِح کے نام میں مانگتا ہوں، جو کہ تیرا بیٹا اور بچانے والا ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال