آج کی آیت پر خیالات

وہ کونسا آخری وقت تھا جب آپ نے خُدا کو ڈُھونڈا؟ میں خُدا کی بصیرت کے بارے غیر واضح کلامی کی بات نہیں کر رہا نہ ہی خُداکے بارے کسی اچھی بِکنے والی کتاب کے بارے بول رہا ہوں۔ وہ کونسا آخری وقت تھا جب آپ نے باپ کو ڈُھونڈا تاکہ آپ اُس کو بہتر طور پر جان پائیں اور اُس کی تعریف کر سکیں؟ آئیں اپنے دلوں کو کھولیں اور خُدا کی عظیم تلاش میں نکلیں۔ لوقا 15 باب میں اُس عیاش بیٹے کی طرح، ہمیں یہ معلوم ہو گا کہ وہ ہمارا انتظار کر رہا ہے اور گھر آنے کے لیے ہماری راہ دیکھ رہا ہے۔

میری دعا

بیش قیمت آسمانی باپ، جلال میں عظمت والا، قُدرت میں بے مثال، اور اپنی پیار بھری حضوری میں ہر وقت قریب رہنے والا، براہِ کرم مجھے میری زندگی میں اپنے بارے گہرہ اور زیادہ ذاتی عِلم اور تجربہ عطا فرما۔ اُس دن تک جب میں تُجھے آسمان میں رُو برُو دیکھوں گا، براہِ کرم مجھے اپنے قریب سے قریب تر کر۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال