آج کی آیت پر خیالات

بچے کرسمِس، جوائے لینڈ اور گرمیوں کی چھُٹیوں کی راہ دیکھتے ہیں۔ وہ یہ تصور کرتے ہیں کہ سب کچھ کتنا دلچسپ اور اعلی ہوگا۔ مسیحی آسمان کا تصور رکھتے اور خُدا کو اپنے آمنے سامنے دیکھنے کا خواب، اپنے پیاروں سے مُلاقات جو مسیح خُداوند میں ہم سے پہلے سوگئے، اور خُداوند یِسُوع اور اُس کے فرِشتوں کے جلال میں شامِل ہیں۔ ہم اُن اعلی چِیزوں کا تصور نہیں کر سکتے جو خُدا نے ہمارے لئے تِیار کر رکھی ہیں۔ یہ اُن چیزوں سے بہت پُرفضل اور اعلی ہیں جن کا ہم خواب یا تصور بھی نہیں کرسکتے۔ پس آئیں خُداوند کی بادشاہی کو جانتے ہوئے آگے بڑھیں یہ جانتے ہوئے کہ" کیونکہ میری دانِست میں اِس زمانہ کے دُکھ درد اِس لائِق نہیں کہ اُس جلال کے مُقابِل ہوسکیں جو ہم پر ظاہِر ہونے والا ہے۔"(رومیوں18:8)

میری دعا

باپ، میرے لئے آسمان میں اپنے ساتھ پُرفضل اور جلالی جگہ تِیار کرنے کیلئے میں تیرا شُکر کرتا ہوں۔ میں اِیمان رکھتا ہوں کہ یہ میرے تصورات سے بُہت دُور ہے جِس کا میں سوچ بھی نہیں کرسکتا۔ خُداوند یِسُوع میں تیرا شُکر کرتا ہوں کہ تُو نے واپس جاکر میرے لئے جگہ تِیار کی۔ میں اُس دِن کے اِنتظار میں ہوں جب تیری موجودگی میں کھڑاہونگا اور فرِشتوں کے ساتھ مِل کر تیری حمد کرُونگا۔ یِسُوع کے نام سے مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال