آج کی آیت پر خیالات

ہجوم کے دل کو متاثر کرنے کے بعد، یسُوع نے اب دُوسرے شاگرد کو بُلایا، لاوی(متی)۔ اِس بلاہٹ کے بارے میں دو چیزیں بہت عمدہ ہیں۔ پہلی،یسُوع نے اُس کا انتخاب کیا جو جنکا کسی دُوسرے مذہب کے راہنما نے نہیں کیا،ایک محصول لینے والا اور رومی حُکومت کا ہمدرد—یسُوع کے زمانہ کے کسی بھی یہودی کی طرح متی بھی اپنی ورثے اور اپنے ایمان کا غدار دکھائی دیتا تھا۔ دُوسرا، محصول لینے والے نے اپنے رہن سہن اور قسمت کی پراہ کیے بغیر اُس کے پیچھے ہولیا۔ یہ ایک عظیم یاددہانی ہے کہ کوئی بھی کلام کی پکڑ سے دُور نہیں ہے اور نہ ہی خُداوند کے لیے غیر مُفید ہے۔

میری دعا

تمام قوموں کے باپ، مجھے اُن لوگوں کی پہچان عطا فرما جو تُو نے آج میرے راستہ میں رکھے ہیں جو یسُوع کے بارے مزید جاننے کےلیے تیار ہیں۔ مجھے فہم عطا فرما اور مجھے یہ آگاہی بخش کہ اُن کو اپنے نجات دہندہ کے بارے میں کب اور کیسے بتانا ہے۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال