آج کی آیت پر خیالات

ہم میں سے بعض کو بہت برکت مِلی ہے—اگر جسمانی اور مالی طور پر برکت نہیں ملی، پھر یقینی طور پر خُدا کے شفیق رُوح کی برکات ملی ہیں۔ خُدا نے ہمارے لیے بڑے بڑے کام کیے ہیں! آئیں حمد کے گیتوں کے ساتھ اُس کی حمد کریں اور ہنسی خوشی والی زندگی جئیں۔

میری دعا

فیاض اور مہربان باپ، تیرا شُکر ہو کہ تُو نے بہت سے طریقوں سے مُجھے برکت دی ہے۔ یسُوع تیرے بیٹے کے وسیلہ سے تیری نجات کا تحفہ شاندار ہے اور مجھے مستقبل کےلیے اُمید اور اعتماد دیتا ہے۔ جو بھی جسمانی اور مالی برکات تُو نے مجھے بخشی ہیں تُجھے جلال دینے کا باعث ہوں نہ کہ مجھے! یسُوع کے نام میں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال