آج کی آیت پر خیالات
وقت ہی سب کُچھ ہے۔ ہاں، سب کُچھ نہیں ہے، لیکن یہ ایک اہم چیز ہے۔ خُدا کا منصوبہ اور قوت ہمیں سب کُچھ فراہم کرتی ہے۔ اُس کے منصوبہ اور قوت کے لیے وقت تلاش کرنا اہم بات ہے۔ جب موسیٰ نے خُدا کے لوگوں کو چھُڑانے کی ذمہ داری اُٹھائی، وہ ناکام ہُوا۔ ویرانے میں حلیم ہونے کے بعد، خُدا نے لوگوں کو بچانے کےلیے پھر سے اُس کو الہی لمحے اور قادرِ مطلق کے منصوبہ کے مطابق واپس بُلایا۔ نتیجہ خروج کی طرف لے جاتا ہے—خُدا کے مُقدس لوگوں کی نجات اور اُ ن کی نئی پیدائش۔
میری دعا
پیارے آسمانی باپ، میں بعض اوقات انتظار کی وجہ سے بے صبر اور مایوس ہو جاتا ہوں۔ پیارے خُدا، مجھے معاف کر کہ میں تیرے ٹائم ٹیبل تک جلد رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتا اور اپنے منصوبہ کو تیرا منصوبہ سمجھتا ہوں۔ براہِ کرم مجھے فہم عطا فرما کہ میں جانوں کہ مجھے کیا کرناہے، کہاں جانا ہے، اور کب عمل کرنا ہے۔ یسُوع کے نام میں میَں اِس صبر اور فہم کے لیے دُعا کرتا ہوں۔ آمین۔