آج کی آیت پر خیالات

شیطان کوئی کھیل یا چیزیں ظاہر نہیں کرتا۔ وہ اور اُس کی طاقتیں اصلی ہیں اور نقصان پہنچانے کے لئے تیار۔ لیکن اِس کی بجائے کہ ہم اُس کے بارے اِس پریشانی میں اپنا وقت گزاریں، آئیں اُس کو موجود رہنے دیں اور ہم اپنا دھیان یسُوع پر لگائیں۔ یسُوع وہ ہے جس نے کلوری کے مقام پر میلہ لوٹ لیا، اور شیطان پر فتح پائی۔ اُس نے شیطان کے عظیم ترین ہتھیار لے لیئے اور اُن کو نکارہ بنا دیا۔ اب ہمارا وجود رہے گا اور شیطان بھاگے گا۔

میری دعا

اے قادر خُدا، میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ تُو نے شیطان کے مضبوط جال کو توڑنے کے لیے یسُوع کو بھیجا۔ نجات دہندہ کی موت کے سبب سے تُو نے مجھے ضمانت دی ہے کہ ہمارے رشتے کا اختتام نہیں ہوا، بلکہ میرے زندگی کی شروعات تیرے ساتھ ہُوئی ہے۔ آج، تاہم، میں مانگتا ہوں کہ جب شیطان کی طاقت میری زندگی پر حملہ آور ہو تو تُو خاص طور پر میری مدد کر ۔۔۔۔۔۔۔۔ قدرت کے وسیلہ سے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال