آج کی آیت پر خیالات

فضل اور آزادی گُناہ کرنے کا اِجازت نامہ نہیں ہے (یہوداہ 4 باب)۔ دراصل، گُناہ ہمیں غلام بناتا ہے؛ گُناہ کی عادت ہو جاتی ہے (یوحنا 8 باب 34 آیت)۔ جیسا کہ وہ جنہوں نے یسُوع کے بپتسمہ کے ساتھ پُرانے گُناہ گار انسان کو مار کر دفن کر دیا، ہم گُناہ کو اپنے اُوپر حکومت کرنے نہیں دے سکتے یا گُناہ کو اپنا آقا نہیں بنا سکتے ہم فضل کے وسیلہ سے آزاد کِیے گئے ہیں (رومیوں 6 باب 1 تا 14 آیت)۔ چنانچہ آئیں اپنی پاکیزگی(عبرانیوں 9 باب 14 آیت) اور ہمیں گُناہ سے آزاد کرنے رومیوں 8 باب 10 تا 14 آیت) کے لیے رُوح القُدُس کی قوت کی تلاش کریں۔ آئیں اپنی آزادی کو دُوسروں کی بھلائی اور اُن کی تعمیر کے لیے استعمال کریں۔ آئیں خُدا کے کام کےلیے اپنی آزادی کو اپنے دِلوں اور زندگیوں کو پیش کرنے کے لیے استعمال کریں۔

میری دعا

پاک اور راستباز خُدا، میرے ابّا باپ، مُجھے شرمندگی اور گُناہ کی قوت سے آزاد کرنے کےلیے تیرا شُکرہو! براہِ کرم مُجھے رُوح القُدُس کے وسیلہ سے قوت بخش اور تبدیل کر تاکہ میں اپنے گُناہ آلودہ ماضی کو پیچھے چھوڑوں اور باکِردار زندگی بسر کروں اور اپنے گھرانے، اپنے کام، اور تیری دُنیا میں برکت کا وسیلہ بنوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال