آج کی آیت پر خیالات

ایک بازو جو جسم سے الگ ہو جاتا ہے وہ مُردہ اور جسم کا غیر مُفید حصہ ہوتاہے۔ ہم ایک دُوسرے سے اِس لیے تعلق رکھتے ہیں کِیُونکہ ہم مسِیح سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہم وہ کُچھ بن کر رہائی حاصل کر سکتے ہیں جو خُدا نے ہمیں ہونے کےلیے بنایا ہے،اور جسم تب اپنی قوت اور افادیت حاصل کرتی ہے جب ہم میں سے ہر کوئی اپنے آپ کو بدن کی بہتری اور خُداوند کے کام کے لیے استعمال کرتا ہے۔

میری دعا

پیارے باپ، مُجھے اُس چِیز کا حصہ بنانے کےلیے تیرا شُکر ہو جو زندہ، متحرک طاقتور، اور ابدی ہے۔ مُجھے خاص صلاحتیں اور مسِیح کے بدن میں استعمال ہونے والے تحائف عطا کرنے کے لیے تیرا شُکرہو۔ براہِ کرم تیرے لوگوں کی بھلائی اور تُجھے جلال بخشنے کےلیے میرے تحائف اور صلاحتیں تلاش کرنے میں میری مدد فرما۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال