آج کی آیت پر خیالات

یسُوع کو بہت سے ناموں سے بلایا گیا ہے جس کا حوالہ چاروں اناجیل میں ملتاہے)۔ غور کریں کہ کیسے یسُوع ایک چھوٹےسے پہرے میں شناخت کیا گیا: بیٹا، یسُوع، عظیم، بلند ترین کا بیٹا، بادشاہ،داؤد اور اسرائیل کے سردار (یعقوب)کا بیٹا۔ یسُوع تمام تفصیلات سے بلایا گیا، اور انسان بننے کی وجہ سے غیر مکمل تفصیلات میں محدود ہوا۔ لیکن ناموں اور تفصیلات کا یہ سیلاب ہماری مدد کرتا ہے کہ ہم اپنی زندگی کے ہر امتحان اور برکات میں یسُوع کو اپنے مسیحا کی طرح تلاش کریں۔ یسُوع تمام زندگی کا مسیحا ہے۔

میری دعا

مقدس اور قادر باپ، میں ہر اُس راستے کے لیے شکر ادا کرتا ہوں جو یسُوع کو بیان کرتا ہے اور جو تمام نام یسُوع کو بخشے گئے۔ یہ مجھے یسُوع کی فطرت کی وسعت اور اُس کے کردار کی سچائی کے بارے میں جاننے کا موقع دیتے ہیں۔مجھے برکت دے کہ میں یسُوع کی تبلیغ، نام اور تفصیل کی وسعت تلاش کروں تاکہ میں اپنے آپ کو تب برقرار رکھ سکوں، جب میں شیطان کی طرف سے پیدا کردہ شک کے سائے سے گزر رہا ہوں۔ اے باپ، میری مدد کر، کہ یسُوع کو دیکھ سکوں اور ناکہ اپنی تنگی اور پسندیدگی کو تاکہ جب وہ واپس آئے، میں اُس کو جان سکوں اور وہ مجھے جانے۔ مسیحا کے شاندار نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال