اپريل 2015 Archives

30. 04 2015 - فلِپیوں 4 باب 19 آیت

میرا خُدا اپنی دَولت کے مُوافِق جلال سے مسِیح یسُوع میں تُمہاری ہر ایک احتیاج رفع کرے گا۔

29. 04 2015 - زبُور 10 آیت 12

اُٹھ اے خُداوند! اَے خُدا اپنا ہاتھ بُلند کر! غریبوں کو نہ بھُول۔

28. 04 2015 - یعقوب 1 باب 27 آیت

ہمارے خُدا ور باپ کے نزدِیک خالِص اور بے عَیب دِینداری یہ ہے کہ یتِیموں اور بیواؤں کی مُصیبت کے وقت اُن کی خبر لیں اور اپنے آپ کو دُنیا سے بے داغ رکھَیں۔

27. 04 2015 - یعقوب 1 باب 26 آیت

اگر کوئی اپنے آپ کو دِیندار سَمَجھے اور اپنی زبان کو لگام نہ دے بلکہ اپنے دِل کو دھوکا دے تو اُس کی دِینداری باطِل ہے۔

26. 04 2015 - زبُور 10 آیت 14

تُو نے دیکھ لِیا ہےکِیُونکہ تُو شرارت اور بُغض دیکھتا ہے تاکہ اپنے ہاتھ سے بدلہ دے۔ بے کس اپنے آپ کو تیرے سپُرد کرتا ہے۔ تُو ہی یتِیم کا مددگار رہا ہے۔

25. 04 2015 - اعمال 2 باب 41 آیت

پَس جِن لوگوں نے اُس کا کلام قُبول کِیا اُنہوں نے بپتِسمہ لیا اور اُسی روز تین ہزار آدمیوں کے قریب اُن میں مِل گئے۔

24. 04 2015 - پہلا تِمُتھیُس 6 باب 6 آیت

ہاں دینداری قناعت کے ساتھ بڑے نفع کا ذرِیعہ ہے۔

23. 04 2015 - زبُور 146 آیت 1 تا2

خُداوند کی حمد کرو! اَے میری جان خُداوند کی حمد کرو! میَں عُمر بھر خُداوند کی حمد کرُوں گا۔ جب تک میرا وجُود ہے میَں اپنے خُدا کی مدح سُرائی کرُوں گا۔

22. 04 2015 - زبُور 46 آیت 1 تا 2

خُدا ہماری پناہ اور قُوت ہے۔ مُصیبت میں مُستعد مددگار۔ اِس لئے ہم کو کُچھ خَوف نہیں خواہ زمِین اُلٹ جائے اور پہاڑ سمُندر کی تہہ میں ڈال دیئے جائیں۔

21. 04 2015 - گلتیوں 6 باب 10 آیت

پَس جہاں تک موقع مِلے سب کے ساتھ نیکی کریں خاص کر اہلِ ایمان کے ساتھ۔

20. 04 2015 - زبُور 145 آیت 3 تا 4

خُداوند بزُرگ اور بے حَد سِتائش کے لائِق ہے۔ اُس کی بزُرگی ادراک سے باہر ہے۔ ایک پُشت دُوسری پُشت سے تیرے کاموں کی تعرِیف اور تیری قُدرت کے کاموں کا بیان کرے گی۔

19. 04 2015 - عامُوس 5 باب 24 آیت

لیکن عدالت کو پانی کی مانِند اور صداقت کو بڑی نہر کی مانِند جاری رکھ۔

18. 04 2015 - زبُور 103 آیت6

خُداوند سب مظلوُموں کے لِیے صداقت اور عدل کے کام کرتا ہے۔

17. 04 2015 - فلِپیوں 4 باب 4 تا 5 آیت

خُداوند میں ہروقت خوُش رہو۔ پھِر کہتا ہُوں خوُش رہو۔ تُمہاری نرم مِزاجی سب آدمیوں پر ظاہِر ہو۔ خُداوند قرِیب ہے۔

16. 04 2015 - زبُور 145 آیت 1 تا 2

اَے میرے خُدا! اُے بادشاہ! میَں تیری تمجید کرُوں گا اور ابدُالاۤباد تیرے نام کو مُبارک کہُوں گا۔ میَں ہر روز تُجھے مُبارک کہُوں گا اور ابدُالاۤباد تیرے نام کی سِتائش کرُوں گا۔

15. 04 2015 - رومیوں 13 باب 7 آیت

سب کا حق ادا کرو۔ جِس کو خِراج چاہیئے خِراج دو۔ جِس کو محصول چاہیئے محصُول۔ جِس سے ڈرنا چاہیئے اُس سے ڈرو۔ جِس کی عِزت کرنا چاہیئے اُس کی عِزت کرو۔

14. 04 2015 - یعقوب 4 باب 14 آیت

اور یہ جانتے نہیں کہ کل کیا ہو گا۔ ذرا سُنو تو! تُمہاری زِندگی چِیز ہی کیا ہے؟ بُخارات کا سا حال ہے۔ ابھی نظر آئے۔ ابھی غائِب ہو گئے۔ یُوں کہنے کی جگہ تُمہیں یہ کہنا چاہئے کہ اگر خُداوند چاہے تو ہم زِندہ بھی رہیں گے اور یہ یا وہ کام بھی کریں گے۔

13. 04 2015 - زبُور 144 آیت 4

اِنسان بُطلان کی مانند ہے۔ اُس کے دِن ڈھلتے سایہ کی مانِند ہیں۔

12. 04 2015 - عامُوس 5 باب 15 آیت

بدی سے عداوت اور نیکی سے مُحبت رکھو اور پھاٹک میں عدالت کو قائِم کرو۔ شاید خُداوند ربُ الافواج بنی یُوست کے بقیہ پر رحم کرے۔

11. 04 2015 - کُلسیوں 2 باب 17 آیت

کِیُونکہ یہ آنے والی چِیزوں کا سایہ ہیں مگر اصل چِیزیں مسِیح کی ہیں۔

10. 04 2015 - کُلسیوں 2 باب 6 آیت

پس جِس طرح تُم نے مسِیح یِسُوعؔ خُداوند کو قبُول کِیا اُسی طرح اُس میں چلتے رہو۔ اور اُس میں جَڑ پکڑتے اور تعمِیر ہوتے جاؤ اور جِس طرح تُم نے تعلِیم پائی اُسی طرح اِیمان میں مضبُوط رہو اور خُوب شُکرگُذاری کِیا کرو۔

9. 04 2015 - زبُور 50 آیت 1

رَب خُداوند نے کلام کِیا اور مشرِق سے مغرِب تک دُنیا کو بُلایا۔

8. 04 2015 - زبُور 143 آیت 1

اُے خُداوند ! میری دُعا سُن۔ میری اِلتجا پر کان لگا۔ اپنی وفاداری اور صداقت میں مُجھے جواب دے۔

7. 04 2015 - عامُوس 5 باب 14 آیت

بدی نہیں بلکہ نیکی کے طالِب ہو تاکہ زِندہ رہو اور خُداوند ربُ الافواج تُمہارے ساتھ رہے گا جَیسا کہ تُم کہتے ہو۔

6. 04 2015 - پہلا پطرس 2 باب 11 آیت

اَے پیارو! میَں تُمہاری مِنت کرتا ہُوں کہ تُم اپنے آپ کو پردیسی اور مُسافِر جان کر اُن جِسمانی خواہشات سے پرہیز کرو جو رُوح سے لڑائی رکھتی ہیں۔

5. 04 2015 - زبُور 55 آیت 16 تا 17

پر میَں تو خُدا کو پُکارُوں گا اور خُداوند مُجھے بچالے گا۔ صُبح و شام اور دوپہر کو میَں فریاد کرُوں گا اور کراہتا رہُوں گا اور وہ میری آواز سُن لے گا۔

4. 04 2015 - یوحنا 20 باب 19 آیت

پھر اُسی دِن جو ہفتہ کا پہلا دِن تھا شام کے وقت جب وہاں کے دروازے جہان شاگِرد تھے یہُودیوں کے ڈر سے بند تھے یسُوع آ کر بیچ میں کھڑا ہُؤا اور اُن سے کہا تُمہاری سَلامتی ہو!۔

3. 04 2015 - یوحنا 19 باب 38 تا 39 آیت

اِن باتوں کے بعد ارِتیہ کے رہنے والے یُوسُف نے جو یسُوع کا شاگرد تھا ( لیکن یہُودیوں کے ڈر سے خُفیہ طَور پر) پِیلاطُس نے اِجازت دی۔ پَس وہ آ کر اُس کی لاش کے لیے گیا۔ اور نیکدُیمُس بھی آیا۔ جو پہلے یسُوع کے پاس رات کو گیا تھا اور پچاس سیر کے قریب مُرا اور عُود مِلا ہُؤا لایا۔

2. 04 2015 - یوحنا 18 باب 2 آیت

اور اُس کا پکڑوانے والا یہُودہ بھی اُس جگہ کو جانتا تھا کِیُونکہ یسُوع اکثر اپنے شاگِردوں کے ساتھ وہاں جایا کرتا تھا۔

1. 04 2015 - پہلا کرنتھیوں 1 باب 25 آیت

کِیُونکہ خُدا کی بے وقُوفی آدمِیوں کی حِکمت سے زِیادہ حِکمت والے ہے اور خُدا کی کمزوری آدمِیوں کے زور سے زِیادہ زور آور ہے۔