نومبر 2015 Archives

30. 11 2015 - زُبُور 69 آیت 30

میَں گیت گا کر خُدا کے نام کی تعرِیف کرُوں گا اور شُکرگزاری کے ساتھ اُس کی تمجِید کرُوں گا۔

29. 11 2015 - یسعیاہ 57:15

کیونکہ وہ جو عالی اور بُلند ہے اور ابدُالآباد تک قائِم ہے جِس کا نام قُدُّوس ہے یُوں فرماتا ہے کہ مَیں بُلند اور مُقدّس مقام میں رہتا ہُوں اور اُس کے ساتھ بھی جو شِکستہ دِل اور فروتن ہے تاکہ فروتنوں کی رُوح کو زِندہ کرُوں اور شِکستہ دِلوں کو حیات بخشُوں۔

28. 11 2015 - فلپیوں 2 باب 14 تا 15 آیت

سب کام شِکایت اور تکرار بغیر کِیا کرو۔ تاکہ تُم بے عَیب اور بھولے ہو کر ٹیڑھے اور کجرَو لوگوں میں خُدا کے بے نقص فرزند بنے رہو(جن کے درمیان تُم دُنیا میں چراغوں کی طرح دِکھائی دیتے ہو۔)

27. 11 2015 - رومیوں 15 باب 4 آیت

کِیُونکہ جِتنی باتیں پہلے لِکھی گئیِں وہ ہماری تعلِیم کےلیے لِکھی گئیں تاکہ صبر سے اور کتاب مُقدّس کی تسلی سے اُمید رکھیں۔

26. 11 2015 - زُبُور 34 آیت 18

خُداوند شِکستہ دِلوں کے نزدِیک ہے اور خستہ جانوں کو بچاتا ہے۔

25. 11 2015 - دُوسرا کرنتھیوں 9 باب 11 آیت

اور تُم ہر چیز کو اِفراط سے پا کر سب طرح کی سخاوت کرو گے جو ہمارے وسِیلہ سے خُدا کی شُکرگزاری کا باعث ہوتی ہے۔

24. 11 2015 - پہلا سموئیل 12 باب 24 آیت

فقط اِتنا ہو کہ تُم خُداوند سے ڈرو اور اپنے سارے دِل اور سَچائی سے اُس کی عبادت کرو کِیُونکہ سوچو کہ اُس نے تُمہارے لِئے کَیسے بڑے کام کِئے ہیں۔

22. 11 2015 - رومیوں 16 باب 27 آیت

اُسی واحد حکیم خُدا کی یسُوع مسِیح کے وسِیلہ سے ابدتک تمجید ہوتی رہے۔ آمین۔

21. 11 2015 - زبُور 90 آیت 14

صُبح کو اپنی شفقت سے ہم کو آسُودہ کر تاکہ ہم عُمر بھر خُوش و خُرم رہیں۔

20. 11 2015 - دُوسرا کرنتھیوں 5 باب 21 آیت

جو گنُاہ سے واقِف نہ تھا اُسی کو اُس نے ہمارے واسطے گُناہ ٹھہرایا تاکہ ہم اُس میں ہو کر خُدا کی راستبازی ہو جائیں۔

19. 11 2015 - زبُور 68 آیت 3

لیکن صادِق خُوشی منائیں۔ وہ خُدا کے حُضور شادمان ہوں بلکہ خُوشی سے پُھولے نہ سمائیں۔

18. 11 2015 - زبُور 97 آیت 12

اَے صادِقو! خُداوند میں خُوش رہو اور اُس کے پاک نام کا شُکر کرو۔

17. 11 2015 - دُوسرا تیمُتھیُس 1 باب 12 آیت

اِسی باعث سے میَں یہ دُکھ بھی اُٹھاتا ہُوں لیکِن شرماتا نہیں کِیُونکہ جِس کا میَں نے یقین کِیا ہے اُسے جانتا ہُوں اور مُجھے یقیِن ہے کہ وہ میری امانت کی اُس دِن تک حِفاظت کر سکتا ہے۔

16. 11 2015 - فلِپیوں 1 باب 20 آیت

چُنانچہ میری دِلی آرزو اور اُمید یہی ہے کہ میَں کِسی بات پر شرمِندہ نہ ہُوں بلکہ میری کمال دِلیری کے باعِث جِس طرح مسِیح لی تعظیم میرے بَدَن کے سبب سے ہمیشہ ہوتی رہی ہے اُسی طرح اَب بھی ہوگی خواہ میَں زِندہ رہُوں خواہ مرُوں۔

15. 11 2015 - رومیوں 15 باب 1 آیت

غرض ہم زور آوروں کو چاہیئے کہ ناتوانوں کی کمزوریوں کی رعایت کریں نہ کہ اپنی خُوشی کریں۔

14. 11 2015 - دُوسرا تھسلنِکیوں 1 باب 3 آیت

اَے بھائیو! تُمہارے بارے میں ہر وقت خُدا کا شُکر کرنا ہم پر فرض ہے اور یہ اِس لِئے مُناسِب ہے کہ تُمہارا اِیمان بہُت بڑھتا جاتا ہے اور تُم سب کی محبّت آپس میں زِیادہ ہوتی جاتی ہے۔

13. 11 2015 - دُوسرا تیِمُتھیُس 1 باب 3 آیت

جِس خُدا کی عِبادت میَں صاف دِل سے باپ دادا کے طَور پر کرتا ہُوں اُس کا شُکر ہے کہ اپنی دُعاؤں میں بِلاناغہ تُجھے یاد رکھتا ہُوں۔

12. 11 2015 - رومیوں 8 باب 37 آیت

مگر اُن سب حالتوں میں اُس کے وسِیلہ سے جِس نے ہم سے محبّت کی ہم کو فتح سے بھی بڑھ کر غلبہ حاصِل ہوتا ہے۔

11. 11 2015 - دُوسرا کرنتھیوں 2 باب 14 آیت

مگر خُدا کا شُکر ہے جو مسِیح میں ہم کو ہمیشہ اسِیروں کی طرح گشت کراتا ہے اور اپنے عِلم کی خُوشبوُ ہماری وسیِلہ سے ہر جگہ پھیلاتا ہے۔

10. 11 2015 - یعسیاہ 44 باب 3 آیت

کِیُونکہ میں پِیاسی زمِین پر پانی اُنڈیلُوں گا اور خُشک زمِین میں ندیاں جاری کرُوں گا۔ میَں اپنی رُوح تیری نسل پر اور اپنی برکت تیری اَولاد پر نازِل کرُوں گا۔

9. 11 2015 - ایوب 37 باب 5 آیت

خُدا عجیِب طَور پر اپنی آواز سے گرجتا ہے۔ وہ بڑے بڑے کام کرتا ہے جِن کو ہم سمجھ نہیں سکتے۔

8. 11 2015 - اِمثال 10 باب 7 آیت

راست آدمی کی یاد گار مُبارک ہے لیکن شِریروں کا نام سڑ جائے گا۔

7. 11 2015 - طِطُس 2 باب 13 آیت

اور اُس مُبارک اُمید یعنی اپنے بُزُرگ خُدا اور مُنجی یسُوع مسِیح کے جلال کے ظاہر ہونے کے مُنتظر رہیں۔

6. 11 2015 - یعقوب 1 باب 12 آیت

مُبارک وہ شَخص ہے جو آزمائش کی برداشت کرتا ہے کِیُونکہ جب مقبُول ٹھہرا تو زِندگی کا وہ تاج حاصِل کرےگا جِس کا خُداوند نے اپنے محبّت کرنے والوں سے وعدہ کیا ہے۔

5. 11 2015 - اعمال 15 باب 35 آیت

مگر پولوس اور برنباس انطاکیہ ہی میں رہے اور بہُت سے اور لوگوں کے ساتھ خُداوند کاکلام سِکھاتے اور اُسکی مُنادی کرتے رہے۔

4. 11 2015 - اسثنا 8 باب 18 آیت

بلکہ تُو خُداوند اپنے خُدا کو یاد رکھنا کِیُونکہ وُہی تُجھ کو دَولت حاصِل کرنے کی قُوّت اِسلئے دیتا ہے کہ اپنے اُس عہد کو جِسکی قسم اُس نے تیرے باپ دادا سے کھائی تھی قائم رکھّے جیسا آج کے دِن ظاہِر ہے۔

3. 11 2015 - لوقا 11 باب 10 آیت

جو کوئی مانگتا ہے اُسے مِلتا ہے اور جو ڈھونڈتا ہے وہ پاتا ہے اور جو کھٹکھٹاتا ہے اُسکے واسطے کھولا جائیگا۔

2. 11 2015 - پہلا یوحنا 1 باب 9 آیت

اگر اپنے گناہوں کا اقرار کریں تو وہ ہمارے گُناہوں کے مُعاف کرنے اور ہمیں ساری ناراستی سے پاک کرنے میں سَچّا اور عادِل ہے۔

1. 11 2015 - خروج 20 باب 2 تا 3 آیت

خُداوند تیرا خُدا جو تُجھے مٗلکِ مصر سے غلامی کے گھر سے نِکال لایا میَں ہُوں۔ میرے حضور تُو غیر معبُودوں کو نہ ماننا۔