اكتوبر 2017 Archives

31. 10 2017 - دوسرا کرنتھیوں ۱۰ باب ۳ تا ۵ آیت

کِیُونکہ ہم اگرچہ جِسم میں زندگی گُزارتے ہیں مگر جِسم کے طور پر لڑتے نہیں۔ اِس لیے کہ ہماری لڑائی کے ہتھیار جسمانی نہِیں بلکہ خُدا کے نزدِیک قلعوں کو ڈھا دینے کے قابِل ہیں۔ چُنانچہ ہم تصّوُرات اور ہر ایک اُونچی چیز کو جو خُدا کی پہچان کے برخِلاف سَر اُٹھائے ہوئے ہے ڈھا دیتے ہیں اور ہر ایک خیال کو قید کرکے مسِیح کا فرمانبردار بنا دیتے ہیں۔

30. 10 2017 - زبور ۳۲ آیت ۷

تُو میرے چھُپنے کی جگہ ہے۔ تُو مجھے دُکھ سے بچائے رکھّے گا۔ تُو مجھے رہائی کے نغموں سے گھیر لے گا۔

29. 10 2017 - افسیوں ۶ باب ۱۲ آیت

کِیُونکہ ہمیں خُون اور گوشت سے کُشتی نہیں کرنی بلکہ حکُومت والوں اور اِختِیار والوں اور اِس دُنیا کی تاریکی کے حاکِموں اور شرارت کی اُن رُوحانی فوجوں سے جو آسمانی مقاموں میں ہیں۔

28. 10 2017 - افسیوں ۶باب ۱۱ آیت

خُداوند کے ہتھیار باندھ تاکہ تُم اِبلیس کے منصُوبوں کے مقابلہ میں قائِم رہ سکو۔

27. 10 2017 - افسیوں ۶ باب ۱۰ آیت

غرض خُداوند میں اور اُس کی قُدرت کے زور میں مضبوط بنو۔

26. 10 2017 - افسیوں ۵ باب ۱۵ تا ۱۶ آیت

پَس غور سے دیکھو کہ کِس طرح چلتے ہو۔ نادانوں کی طرح نہیں بلکہ داناؤں کی مانِند چلو۔ اور وقت کو غنِیمت جانو کِیُونکہ دن بُرے ہیں۔

25. 10 2017 - افسیوں 1:4-5

چُنانچہ اُس نے ہم کو بنائ عالم سے پیشتر اُس میں چُن لیا تاکہ ہم اُس کے نزدیک محّبت میں پاک اور بے عیب ہوں۔ اور اُس نے اپنی مرضی کے نیک اِرادہ سے مُوافِق ہمیں اپنے لیے پیشتر سے مُقّرر کیا کہ یسوع مسیح کے وسیلہ سے اُس کے لیے لےپالک بیٹے ہوں۔

24. 10 2017 - اعمال ۱ باب ۸ آیت

لیکِن جب رُوح القُدس تُم پر نازل ہوگا تو تُم قوت پاؤ گے اور یروشلِیم اور تمام یہُودیہ اور سامریہ میں بلکہ تمام زمین کی انتہا تک میرے گواہ ہوگے۔

23. 10 2017 - دوسرا تمتھیس ۱ باب ۷ آیت

کِیُونکہ خُدا نے ہمیں دہشت کی روح نہِیں بلکہ قدرت اور تربیت کی رُوح دی ہے۔

22. 10 2017 - پہلا تھسلنیکیوں ۳ باب ۱۲ آیت

اور خُداوند ایسا کرے کہ جس طرح ہم کو تُم سے محّبت ہے اُسی طرح تُمہاری محّبت بھی آپس میں اور سب آدمیوں کے ساتھ زیادہ ہو اور بَڑھے۔

21. 10 2017 - دوسرا کرنتھیوں ۱ باب ۳ تا ۴ آیت

ہمارے خُداوند یسُوع مسِیح کے خُدا اور باپ کی حمد ہو جو رحمتوں کا باپ اور ہر طرح کی تسّلی کا خُدا ہے۔ وہ ہماری سب مصیبتوں میں ہم کو تسّلی دیتا ہے تاکہ ہم اس تسّلی کے سبب سے جو خُدا ہمیں بخشتا ہےاُن کو بھی تسّلی دے سکیں جو کِسی طرح کی مصیبت میں ہیں۔

20. 10 2017 - زبور ۳۴ آیت ۲۲

خُداوند اپنے بندوں کی جان کا فِدیہ دیتا ہے اور جو اُس پر توکُّل کرتے ہیں اُن میں سے کوئی مُجرِم نہ ٹھہرے گا۔

19. 10 2017 - زبور ۳۴ آیت ۲۱

بدی شرِیر کو ہلاک کر دے گی اور صادِق سے عداوت رکھنے والے مُجرِم ٹھہریں گے۔

18. 10 2017 - زبور ۳۴ آیت ۱۹ تا ۲۰

صادِق کی مُصیبتیں بہُت ہیں لیکن خُداوند اُس کو اُن سب سے رہائی بخشتا ہے۔ وہ اُس کی سب ہڈیوں کو محفوظ رکھتاہے۔ اُن میں سے ایک بھی توڑی نہیں جاتی۔

17. 10 2017 - زبور ۳۴ آیت ۱۸

خُداوند شِکستہ دِلوں کے نزدیک ہے اور خستہ جانوں کو بچاتا ہے۔

16. 10 2017 - زبور ۳۴ آیت ۱۷

صادِق چِلائے اور خُداوند نے سُنا اور اُن کو اُن کے سب دُکھوں سے چھُڑایا۔

15. 10 2017 - زبور ۳۴ آیت ۱۶

خُداوند کا چہرہ بدکاروں کے خِلاف ہے تاکہ اُن کی یاد زمین پر سے مِٹا دے۔

14. 10 2017 - زبور ۳۴ آیت ۱۵

خُداوند کی نِگاہ صادِقوں پر ہے اور اُس کے کان اُنکی فریاد پر لگے رہتے ہیں۔

13. 10 2017 - زبور ۳۴ باب ۱۴ آیت

بدی کو چھوڑ اور نیکی کر۔ صُلح کا طالِب ہو اور اُسی کی پَیروی کر۔

12. 10 2017 - زبور ۳۴ باب ۱۲ تا ۱۳ آیت

وہ کون آدمی ہے جو زندگی کا مُشتاق ہے اور بڑی عُمر چاہتا تاکہ بھلائی دیکھے؟ اپنی زبان کو بدی سے باز رکھ اور اپنے ہونٹوں کو دغا کی بات سے۔

11. 10 2017 - زبور ۳۴ آیت ۱۱

اے بچّو ! آؤ میری سُنو۔ مَیں تُم کو خُدا تَرسی سِکھاؤں گا۔

10. 10 2017 - زبور ۳۴ آیت ۱۰

بَبر کے بچے تو حاجت مند اور بھُوکے ہوتے ہیں پُر خُداوند کے طالِب کسی نِعمت کے محتاج نہ ہونگے۔

9. 10 2017 - زبور ۳۴ آیت ۹

خُداوند سے ڈَرو اے اُس کے مقدسو! کِیُونکہ جو اُس سے ڈَرتے ہیں اُن کو کچھ کمی نہیں۔

8. 10 2017 - زبور ۳۴ آیت ۸

آزما کر دیکھو کہ خُداوند کَیسا مہربان ہے۔ مُبارک ہے وہ آدمی جو اس پر تُوکل کرتا ہے۔

7. 10 2017 - زبور ۳۴ آیت ۷

خُداوند سے ڈرنے والوں کے چاروں طرف اُس کا فرِشتہ خَیمہ زن ہوتا ہے اور اُن کو بچاتا ہے۔

6. 10 2017 - زبور ۳۴ آیت ۶

اِس غرِیب نے دُہائی دی۔ خُداوند نے اِس کی سُنی اور اِس کے سب دُکھوں سے بچا لِیا۔

5. 10 2017 - زبور 34 آیت ۵

اُنہوں نے اُس کی طرف نظر کی اور مُنور ہو گئے اور اُن کے مُنہ پر کبھی شرمِندگی نہ آئے گی۔

4. 10 2017 - زبور 34 آیت ۴

میں خُداوند کا طالب ہُوا۔ اُس نے مُجھے جواب دیا اور میری ساری دہشت سے مُجھے رہائی بخشی۔

3. 10 2017 - زبور 34 آیت ۳

میرے ساتھ خُداوند کی بڑائی کرو۔ ہم مِل کر اُس کے نام کی تمجِید کریں۔

2. 10 2017 - زبور ۳۴ آیت ۲

میری رُوح خُداوند پر فخر کرے گی۔ حِلیم یہ سُن کر خوش ہوں گے۔

1. 10 2017 - زبور34 آیت ۱

مَیں ہر وقت خُداوند کو مُبارک کہُوں گا۔اُس کی سِتائش ہمیشہ میری زُبان پر رہے گی۔