آج کی آیت پر خیالات

بدی سے باز رہنا ہی کافی نہیں ہے۔ ہمیں اپنی زندگی سے سٹری ہوئی چیزیں صاف کرنی چاہیے، لیکن اگر ہم سرگرمی سے کسی اچھائی کو نہیں مانتے تو بدترین برائی ہماری خالی زندگی میں گھر کر جاتی ہے۔ ( متی ۱۲ باب ۴۳ تا ۴۵ آیت) آئیں ہم ایسے لوگ بنیں جو سچائی کرنا اور جذبے سےامن پھیلانا چاہتے ہیں

میری دعا

اے باپ، مجھے اپنی سلامتی کا آلہ کار بنا۔ جہاں نفرت ہوتی ہے، مجھے وہاں اپنی محبت اور رحمت بانٹنا سکھا۔ جہاں کوئی زخم۔ گناہ، اور ہار ہو، وہاں مجھے شفا، معافی اور سکون کے لیے استعمال کر۔ مہربانی فرما کر، میرے ابّا، مجھے اپنی دنیا میں اچھے کام کے لیے استعمال کر۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال