دسمبر 2017 Archives

31. 12 2017 - یوحنا ۳ باب ۳ آیت

یسُوع نے جواب میں اُن سے کہامیں تُجھ سے سچ کہتا ہوں کہ جب تک کوئی نئے سِرے سے پیدا نہ ہو وہ خُدا کی بادشاہی کو دیکھ نہیں سکتا۔

30. 12 2017 - یوحنا ۱ باب ۱۲ آیت

لیکن جتنوں نے اُسے قبُول کیا اُس نے اُنہیں خُدا کے فرزند بننے کا حق بخشا یعنی اُنہیں جو اُس کے نام پر ایمان لائے ہیں۔

29. 12 2017 - یوحنا ۱۱ باب ۱ آیت

وہ اپنے گھر آیا اور اُس کے اپنوں نے اُسے قبُول نہ کیا۔

28. 12 2017 - یوحنا ۱ باب ۱۸ آیت

خُدا کو کسی نے بھی نہیں دیکھا۔ اِکلوتا بیٹا جو باپ کی گود میں ہےاُسی نے ظاہر کیا۔ (یوحنا 1:18)

27. 12 2017 - لوقا ۲ باب ۲۰ آیت

اور چرواہے جیسا اُن سے کہا گیا تھا ویسا ہی سب کُچھ سُن کر اور دیکھ کر خُدا کی تمجِید اور حَمد کرتے ہوئے لوٹ گئے

26. 12 2017 - لوقا ۲ باب ۱۴ آیت

عالمِ بالا پر خُدا کی تمجید ہواور زمین پر اُن آدمیوں میں جن سے وہ راضی ہے صُلح۔

25. 12 2017 - لوقا ۲ باب ۱۱ آیت

کہ آج داؤد کے شہر میں تُمہارے لیے ایک مُنجی پیدا ہوا ہے یعنی مسیح خُداوند۔

24. 12 2017 - لوقا ۲ باب ۱۰ آیت

مگر فرشتہ نے اُن سے کہا ڈرو مَت کِیُونکہ دیکھو میں تمہیں بڑی خوشی کی بشارت دیتا ہوں جو ساری اُمت کے واسطے ہوگی۔

23. 12 2017 - لوقا ۲ باب ۶ تا ۷ آیت

جب وہ وہاں تھے تو ایسا ہُواکہ اُس کے وضع حمل کو وقت آ پہنُچا۔

22. 12 2017 - لوقا ۲ باب ۴ تا ۵ آیت

پَس یُو سُف بھی گلیل کے شہر نا صرت سے داؤد کے شہر بیت الحم کو گیاجو یہُودیہ میں ہے۔ اِس لیے کہ وہ داؤد کے گھرانے اور اولاد سے تھا۔ تاکہ اپنی منگیتر مریم جو حاملہ تھی نام لِکھوائے۔

21. 12 2017 - اعمال ۲ باب ۲۱ آیت اور ۴۰ تا ۴۱ آیت

اور یُوں ہوگا کہ جو کوئی خُداوند کا نام لے گا نجات پائے گا۔ اور اُس نے بہت سی باتیں جتا جتا کراُنہیں یہ نصیحت کی کہ اپنے آپ کواِس ٹیڑھی قوم سے بچاؤ۔ پَس جن لوگوں نے اُس کا کلام قبُول کیااُنہوں نے بپتسمہ لیااور اُسی روز تین ہزار آدمیوں کے قریب اُن میں مِل گئے۔

20. 12 2017 - اعمال ۱۳ باب ۳۸ تا ۳۹ آیت

پُس اے بھائیو! تُمہیں معلوم ہو کہ اُسی کے وسیِلہ سے تُم کو گناہوں کی مُعافی کی خبر دی جاتی ہے۔ اور موسیٰ کی شِریَعت کے باعث جن باتوں سے تُم بَری نہیں ہو سکتےتھے اُن سب سےہر ایک ایمان لانے والااُس کے باعث بَری ہوتا ہے۔

19. 12 2017 - زبور ۸۰ آیت ۱۹

اے خُداوند لشکروں کے خُدا! ہم کو بحال کر۔ اپنا چہرہ چمکا تو ہم بچ جائیں گے۔

18. 12 2017 - امثال ۳۱ باب ۹ آیت

اپنا مُنہ کھول۔ راستی سے فیصلہ کر اور مسکِینوں اور مُحتاجوں کا اِنصاف کر۔

17. 12 2017 - دوسرا کرنتھیوں ۴ باب ۱۷ آیت

کِیُونکہ ہماری دم بھر کی ہلکی سی مُصِیبت ہمارے لیے اَز حدّ بھاری اور ابدی جلال پَیدا کرتی ہےجِس حال میں کہ ہم دیکھی ہُوئی چِیزوں پر نہیں بلکہ اندیکھی چِیزوں پر نظر کرتے ہیں کیونکہ دیکھی ہُوئی چِیزیں چند روزہ ہیں مگر اندیکھی چِیزیں ابدی ہیں

16. 12 2017 - پہلا تھسلنیکیوں ۵ باب ۶ آیت

پَس اوروں کی طرح سو نہ رہیں بلکہ جاگتے اور ہوشیار رہیں۔

15. 12 2017 - یوحنا ۱ باب ۱۴ آیت

اور کلام مُجسم ہوا اور فضل اور سچائی سے معمُور ہو کرہماری درمیان رہا اور ہم نے اُس کا ایسا جلال دیکھا جَیسا باپ کے اِکلوتے کا جلال۔

14. 12 2017 - رومیوں ۱۴ باب ۵ آیت

کوئی تو ایک دن کو دوسرے سے افضل جانتا ہے اور کوئی سب دنوں کو برابر جانتا ہے۔ ہر ایک اپنے دل میں پورا اِعتقِاد رکھّے۔

13. 12 2017 - رومیوں ۸ باب ۳۸ تا ۳۹ آیت

کِیُونکہ مُجھ کو یقین ہے کہ خُدا کی محبت ہمارے خُداوند مسِیح یسُوع میں ہے اُس سے نہ ہم کو موت جُدا کر سکے گی نہ زِندگی۔ نہ فرِشتے نہ حکُومتیں۔ نہ حال کی نہ اِستقبال کی چیزیں۔ نہ قُدرت نہ بُلندی نہ پستی نہ کوئی اور مخلوق۔

12. 12 2017 - یوحنا ۴ باب ۱۴ آیت

مگر جو کوئی اُس پانی میں سے پئے گا جو میں اُسے دُوں گا وہ ابدتک پیاسا نہ ہوگا بلکہ جو پانی میں اُسے دُوں گا وہ اُس میں ایک چشمہ بن جائے گا جو ہمیشہ کی زندگی کے لیے جاری رہے گا۔

11. 12 2017 - یوحنا ۳ باب ۱۷ آیت

کِیُونکہ خُدا نے بیٹے کو دُنیا میں اِس لیِے نہیں بھیجا کہ دُنیا پرسزا کا حُکم کرے بلکہ اِس لیے کہ دُنیا اُس کے وسیلہ سے نِجات پائے۔

10. 12 2017 - یوحنا ۳ باب ۱۶ آیت

کِیُونکہ خُدا نے دنیا سے ایسی محبت رکھی کہ اُس نے اپنا اِکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے۔

9. 12 2017 - زبور ۳ آیت ۸

نِجات خُداوند کی طرف سے ہے۔ تیرے لوگوں پر تیری برکت ہو!

8. 12 2017 - فلِپیوں ۲ باب ۱۰ تا ۱۱ آیت

تاکہ یسُوع کے نام پر ہر ایک گھُٹنا ٹِکے۔ خواہ آسمانیوں کا ہو خواہ زمینیوں کا ۔خواہ اُن کا جو زمین کے نیچے ہیں۔ اور خُدا باپ کے جلال کے لیے ہر ایک زبان اِقرار کرے کہ یسُوع مسیح خُداوند ہے۔

7. 12 2017 - فلِپیوں ۲ باب ۹ آیت

اِسی واسطے خُدا نے بھی اُسے بہت سر بُلند کیا اور اُسے وہ نام بخشا جو سب ناموں سے اعلیٰ ہے۔

6. 12 2017 - فلِپیّوں ۲ باب ۷ تا ۸ آیت

بلکہ اپنے آپ کو خالی کر دیا اور خادِم کی صورت اختیار کی اور انسانوں کے مشابہہ ہو گیا۔ اور انسانی شکل میں ظاہر ہو کر اپنے آپ کوپَست کر دیا اور یہاں تک فرمانبردار رہا کہ مَوت بلکہ صلیبی موت گوارا کی۔

5. 12 2017 - فلپیپّوں ۲ باب ۵ تا ۶ آیت

ویسا ہی مِزاج رکھو جیسا مسیح یسُوع کا تھا۔ اُس نے اگرچہ خُدا کی صورت پر تھا خُدا کے برابر ہونے کو قبضہ میں رکھنے کی چیز نہ سمَجھا۔

4. 12 2017 - رومیوں ۱ باب ۱۶ آیت

کِیُونکہ میں اِنجیل سے شرماتا نہیں۔ اِس لیے کہ وہ ہر ایک ایمان لانے والے کے واسطے پہلے یہُودی پھر یُونانی کے واسطے نِجات کے لیے خُدا کی قُدرت ہے۔

3. 12 2017 - متی ۱ باب ۲۲ تا ۲۳ آیت

یہ سب کُچھ اِسلئے ہُوا کہ جو خُداوند نے نبی کی معرفت کہا تھا وہ پُورا ہوکہ: "دیکھو ایک کنواری حامِلہ ہوگی اور بیٹا جنیگی اور اُسکا نام عِمانوُایل رکھینگے" جسکا کا ترجمہ ہے "خُدا ہمارے ساتھ"۔

2. 12 2017 - متی ۱ باب ۲۱ آیت

اُس کے بیٹا ہوگا اور تُو اُس کا نام یسوع رکھنا کِیُونکہ وہی اپنے لوگوں کو اُن کےگناہوں سے نِجات دے گا۔

1. 12 2017 - متی ۱ باب ۲۰ آیت

وہ ان باتوں کو سوچ ہی رہا تھا کہ خُداوند کے فرشتہ نے اُسے خواب میں دِکھائی دے کر کہا اے یُوسُف ابنِ داؤد اپنی بیوی مریم کو اپنے ہاں لے آنے سے نہ ڈر کِیُونکہ جو اُس کے پیٹ میں ہے وہ رُوح القدُس کی قدرت سے ہے۔