مٓی 2026 Archives
وقت کو غنِیمت جان کر باہِر والوں کے ساتھ ہوشیاری سے برتاؤ کرو۔ تُمہارا کلام ایسا پُر فضل اور نمکین ہو کہ تُمہیں ہر شَخص کو مُناسب جواب دینا آ جائے۔
ہر وقت خُوش رہو۔ بِلاناغہ دُعا کرو۔ ہر ایک بات میں شُکرگزاری کرو کِیُونکہ مسِیح یِسُوع میں تُمہاری بابت خُدا کی یہی مرضی ہے۔
پَس تُم آپس میں ایک دُوسرے سے اپنے اپنے گُناہوں کا اِقرار کرو اور ایک دُوسرے کے لیے دُعا کرو تاکہ شِفا پاؤ۔ راستباز کی دُعا کے اثر سے بہت کُچھ ہو سکتا ہے۔
کِسی بات کی فِکر نہ کرو بلکہ ہر ایک بات میں تُمہاری درخواستیں دُؑعا اور مِنت کے وسیلہ سے شُکر گزاری کے ساتھ خُدا کے سامنے پیش کی جائیں۔ تو خُدا کا اطمینان جو سمجھ سے بِالکل پاہِر ہے تُمہارے دلوں اور خیالوں کو مسِیح یسُوع میں محفوظ رکھے گا۔
کِیُونکہ جو شوہر باایمان نہیں وہ بیوی اور اگر مَیں نے اُس کے سامنے تُمہاری بابت کُچھ فخر کِیا تو شرمِندہ نہ ہُؤا بلکہ جِس طرح ہم نے سب باتیں تُم سے سچّائی سے کہِیں اُسی طرح جو فخر ہم نے طِطُس کے سامنے کِیا وہ بھی سچ نِکلا۔۔
اُمید میں خُوش۔ مصیبت میں صابِر۔ دُعا کرنے میں مشغول رہو۔
اور ہمیں جو اُس کے سامنے دلیری ہے اُس کا سبب یہ ہے کہ اگر اُس کی مرضی کے مُوافق کُچھ مانگتے ہیں تو وہ ہماری سُنتاہے۔ اور جب ہم جانتے ہیں کہ جو کُچھ ہم مانگتے ہیں وہ ہماری سُنتا ہے تو یہ بھی جانتے ہیں کہ جو کُچھ ہم نے اُس سے مانگا ہے وہ پایا ہے۔
اور بغیر ایمان کے اُس کو پسند آنا ناممکِن ہے۔ اِس لیے کہ خُدا کے پاس آنے والے کو ایمان لانا چاہیے کہ وہ مَوجُود ہے اور اپنے طالِبوں کو بدلہ دیتا ہے۔

