آج کی آیت پر خیالات

یہ ایک اِمتحان میں ڈالنے والی آیت ہے، کیا ایسا نہیں ہے؟ ہم میں سے ہر ایک جب مسیحی ہوتا ہے خُدا کے سامنے اپنا سَر جھُکاتا ہے اور پُرانا اپنا آپ مسِیح کےساتھ صلیب پر دے دیتا ہے (رومیوں 6 باب 6 آیت)۔ یسُوع ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یہ حوالگی ہم میں سے ہر ایک کو روزانہ کرتی چاہیئے(لُوقا 9 باب 23 آیت)۔ ہمیں اپنی پُرانی گُناہ آلودہ زندگی ہر دن ایک طرف رکھ کر اور خُدا کے فضل کے جواب کے طور پر یسُوع کے لیے زندگی کا انتخاب کرنے کی ضرورت ہے۔ جیسا کہ ہم اِس سال کی شروعات کریں، آئیں ہم شعوری طور پر اپنے آپ کو خُداوند کو پیش کر کے اور شادمانی سے ہر دِن یسُوع کی حضوری میں زندگی گزارنے کو اپنی رُوحانی عادت بنائیں۔

میری دعا

پاک اور قادرِ مطلق خُداوند، میرے آسمانی باپ، میں تُجھے عزت دینا اور شیطان کی آزمائش کو نظر انداز کرنا چاہتا ہُوں۔ براہِ کرم مُجھے اپنے پاک رُوح سے قوت بخش اور اور ہر دن تیرے لیے میرے دل کو اپنے فضل سے جکڑ۔یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال