آج کی آیت پر خیالات

جب یسوع پہلی دفعہ آیا، تو وہ خدا کو ظاہر کرنے آیا۔ ( یوحنا ۱ باب ۱۸ آیت) جتنا شاندار، طاقتور، اور رحیم وہ دنیا میں منادی کے دوران تھا، اس نے پوری طرح نہیں بتایا کہ وہ کون ہے۔ ہماری اُمید اس کی واپسی سے بندھی ہوئی ہے۔ جب وہ اس وقت آتا ہے، وہ خدا کو ظاہر کرنے نہیں آئے گا، بلکہ اپنے آپ کو ظاہر کرنے—فاتح خدا، سفید گھوڑے پر سوار ہو کر۔ ہر گھٹنہ جھکے گا۔ ہم اس کو ایسا دیکھیں گے جیسا وہ حقیقت میں اور پوری طرح ہے—رحمت اور طاقت میں ہمارے ساتھ۔ ہر طرح سے فاتح۔ جب ہم یسوع کی آمد ِ ثانی پر اس کی رحمت پر اپنی اُمید لگاتے ہیں، تو ہمیں پورے اعتماد کے ساتھ اپنے بادشاہ کی خدمت کے لیے تیار رہنا ہے۔ ہم آج حمد اور فرمانبرداری کے ساتھ اس کی راہنمائی میں زندگی بسر کر سکتے ہیں۔

میری دعا

اے قادر خدا، میں اس دن کا انتظار کر رہا ہوں جب یسوع فرشتوں کے ساتھ پورے اختیار کے ساتھ آئے گا اور میں اس کو خود دیکھوں گا۔ اس وقت تک،میرے دل کی اُمید کو یسوع کی عظمت سے باندھو جو وہ اس دن میرے ساتھ بانٹے گا، مجھے اس کی طرح جینا سکھاجو یہ جانتا ہے کہ یسوع میں فتح میری ہے۔ یسوع، تیرے قادر نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال