آج کی آیت پر خیالات

ہمیں ایک دوسرے کے لیے اپنا آپ وقف کرنا ہوگا۔ ہمیں ایک دوسرے کو عزت دینی ہوگی۔ اور اِس عقیدت اور عزت کی بنیاد ہمیں صرف ایک بنیادی سچ میں ملتی ہے: کیونکہ خُدا ہمارا باپ ہے، ہم ایک کُنبہ ہیں۔ ہم خُدا کی بادشاہی میں بہن بھائی ہیں۔ ہمارا رشتہ ابدی ہے اور ہمارے لیے خُدا کے فضل اور ایک دوسرے کے ساتھ فضل کے اظہار سے بنایا گیا ہے۔

میری دعا

میری روح کے چوپان ، تیرا شکر ہو کہ تُو نے مجھے اپنے کُنبے کا حصہ بنایا۔ اُن شاندار بہن بھائیوں کے لیے تیرا شکر ہو جنہوں نے سالوں میں میری زندگی میں برکت کا وسیلہ بنے۔ اُن کی حوصلہ افزائی اور مدد کے لیے تیرا شکر ہو۔ براہ کرم مجھے استعمال کر کہ میں دوسروں کے لیے برکت کا وسیلہ بنوں جیسا کہ اِن خاص لوگوں نے مجھے برکت دی اور عزت کا وسیلہ بنے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں، جو تیرا بیٹا اور میرا بڑا بھائی ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال