آج کی آیت پر خیالات

زبردست، یہ ایک لمبی ترتیب ہے کیا یہ نہیں ہے! یسُوع نے اپنے شاگردوں کے پاؤں دھوئے۔ اُس نے چند گھنٹوں بعد ، یہودہ نے یسُوع کے ایک بوسہ دیا، پطرس سے تین بار اُس کا انکار کیا، اور دوسرے دَس شاگردوں نے اُسے مَرنے کےلیے اکیلا چھوڑ دیا۔ لیکن یہ سب جانتے ہوئے بھی کہ وہ ایسا کریں گے یسُوع نے اُن کے پاؤں دھوئے۔ مجھے یقین نہیں ہے کہ میں ایسے پیار کر پاؤں گا۔۔۔۔۔۔کہ جانتے ہوئے بھی۔ تاہم، رُوح القدُس کی مدد کے ساتھ، جنہوں نے مجھے تکلیف پہنچائی اور مایوس کیا ہے اُن کے ساتھ پیار کرنے کا ایک نیا عہد باندھوں گا۔ میں اُن کے ساتھ جنکو میں تکلیف دی یا مایوں کیا دوبارہ رشتہ بحال کروں گا ۔

میری دعا

وفادار باپ، تیرے کبھی نہ ختم ہونے والے پیار کے لیے تیرا شکر ہو۔ براہ کرم مجھے رُوح القدُس سے معمور کر اور میرے دل میں محبت اُنڈیل دے تاکہ میں دوسروں کو ویسے ہی پیار کر سکوں جیسا کہ یسُوع نے مجھے کیا۔ مجھے اُن کو پیار کرنے کے لیے تیری مدد کی ضرورت ہے جنہوں نے مجھے تکلیف دی اور مایوس کیا۔ اے خُدا، میں نہیں چاہتا کہ میری تلخی یا ناراضگی مجھے تیری خدمت سے اور یسُوع کے فضل کو جاننے سے منع کر دے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں جو کہ میرا پیارا نجات دہندہ ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال