آج کی آیت پر خیالات

کچھ چیزیں ایسی ہیں جو آزادی سے بھی زیادہ طلب رکھتی ہیں۔ لوگ اس کے لیے مَر جاتے ہیں۔ لوگ اس کے لیے دُعا کرتے ہیں۔ لوگ اس کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔ سچی آزادی تب ملتی ہے جب سچائی کو جانا جاتا ہے۔ اور سچائی تب جانی جاتی ہے جب یسوع کے ساتھ فرمانبرداری کے ساتھ رہا جائے۔ سچائی ایک ایسی چیز نہیں ہے کہ جس کے بارے صرف سوچا جائے یا عقیدہ رکھا جائے، سچ ایک ایسی چیز ہے جو آپ کرتے اور اُس کو جیتے ہیں۔ یسوع کی تعلیم اکثر کسی نتیجے پر ختم ہوتی ہے: مبارک ہیں وہ جو یہ سب کرتے ہیں! صرف عمل کرنے سے ہم سچائی جان سکتے ہیں کو ہمیں آزادی دِلا سکتی ہے۔

میری دعا

صرف خُدا کی حمد، تمجید، عزت اور ثنا ہو۔ اے خدا نہ صرف میں روزہ مرہ زندگی میں تیری حضوری کا خواہاں ہوں، بلکہ ان انتخابات میں خوشی محسوس کرتا ہوں جو میں کرتا ہوں۔ مجھے اور اپنی سچائی سکھا جیسا کہ میں تیرے کلام اور تیری مرضی کے مطابق فرمانبرداری سے جینے کا حلف اُٹھاتا ہوں۔ یسوع کے وسیلہ سے مانگتا ہوں جو زندہ کلام ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال