آج کی آیت پر خیالات

مجھے خُدا کے اِن لوگوں کی وضاحت بہت پسند آئی جو کہ پیش روی کرتے ہیں "ایمان کی شہرت کے حال میں" (عبرانیوں 11)۔ جب آپ صدیوں میں خُدا کے لوگوں کی طرف دیکھتے ہیں، وہ نکمے،طفل مزاج، اور ڈرپوک لوگوں کا ایک گروہ نہیں تھا۔ ہاں، اُن کے بُرے لمحات بھی تھے۔ لیکن اِس سب کے علاوہ، وہ اُن لوگوں میں سے نہیں تھے جنہوں نےجدوجہد کو چھوڑ دیا۔ وہ ایسے لوگ تھے جن کا عقیدہ دائمی تھا اور جنہوں نے خُدا کی عظیم فتح کو حاصل کیا۔ یہ آیت مجھے جوش دلاتی ہے کیونکہ رُوح القدُس یہ نہیں کہتا کہ "ہم وہ لوگ بنیں جو واپس نہیں آ سکتے" بلکہ وہ ہم میں ہمارے عقیدے اور ابدیت میں پُراعتماد ہے۔ ہم "ہٹنے والے" نہیں ہیں ہم ایمان دار ہیں۔

میری دعا

قادر خُدا، مجھ پر اعتماد کرنے کے لیے تیرا شکر ہو۔ تیری مدد سے میں پیچھے ہٹنے والا نہیں بنوں گا۔ میں تیری سچائی، تیرے جلال، اور تیری مرضی کے لیے تب بھی کھڑا ہونگا جب میرے ارد گرد والے نہ ہو گے۔ میرا ایمان ہے کہ تیرے پاس تیرے لوگوں کے لیے عظیم چیزیں موجود ہیں، چنانچہ میں "پیچھے ہٹنے" کو رَد کرتا ہوں۔ مجھے اپنے رُوح سے قوت بخش تاکہ میں مکمل طور پر اعتماد اور عظمت کے ساتھ تیری خدمت کر سکوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال