آج کی آیت پر خیالات

سنہری اصول…سنہری اس لیے کیونکہ یہ خالص، پائدار، اور قدر رکھنے والا ہے۔ تصور کریں کہ ہماری دنیا کتنی مختلف ہو سکتی تھی اگر ہم اس اصول کی مشق کرتے—نہ صرف ہماری" کلیسیائی زندگی" میں بلکہ ہماری زور مرہ زندگی میں……اپنے کُنبے میں،…ہمارے ساتھ کام کرنے والے اور ہمارے ملازمین کے ساتھ،…اُن لوگوں کے ساتھ جن کا ہم انتظام کرتے ہیں،…ان کے ساتھ جو راستے میں ملیں اور ہمسائیوں کے ساتھ جہاں ہم سفر کرتے ہیں،… ان ہوٹل میں کام کرنے والوں کے ساتھ جو ہماری خدمت کرتے ہیں۔ یہ دنیا کتنی شاندار ہوتی اگر اِس سنہری اصول کی مشق کی جاتی۔ میں اپنی دنیا آج ہی سے تبدیل کروں گا! آپ کا کیا خیال ہے؟

میری دعا

اے عطا کرنے والے خدا، تُو نے مجھے بہت سے قیمتی اور شاندار تحائف سے نوازا ہے۔ میں کبھی بھی تیرا اُس طرح شکریہ ادا نہیں کر سکتا جس کا تُو حق دار ہے۔ پیارے خدا، میں چاہتا ہوں کہ تُو ایک بات جانے، میں خاص طور پر تیرا شکر گزار ہوں کہ تُو نے میرے ساتھ رحمت بھرا رویہ رکھا نہ کہ انصاف کے کٹہرا میں کھڑا کیا اور میری عدالت کی۔ مجھے قوت بخش کہ میں اُن لوگوں کے ساتھ بھی ویسا ہی کروں جو مجھے اس ہفتہ میں ملیں۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال