آج کی آیت پر خیالات

آپ کتنی دفعہ یہ بھول جاتے ہیں کہ ہم روحانی جنگ میں ہیں؟ ہمارا دشمن دھوکے باز اور چالاک ہے— وہ خطر ے کو بھلا دیتا ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے خطرہ ٹل چکا ہے۔ لیکن وہ ہر وقت وہاں موجود ہوتا ہے۔ اس کے منصوبوں کا اندازہ لگانے سے یا اس کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے سے بہتر یہ ہے کہ پولُس ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم خدا کے ہتھیار باندھیں اور بُرائی کے مقابلہ میں کھڑے ہو جائیں۔

میری دعا

میزبانوں کے خُدا، میرے عظیم چھڑانے والے، اپنی عظیم قوت کے وسیلہ سے مجھے بُرائی سے بچا۔ مجھے ایسا فہم عطا کر کہ میں روزانہ شیطان کے منصوبوں کا سامنا کر سکوں، لیکن اس کے ساتھ مجھے یہ حوصلہ بھی عطا کرکہ یسوع نے میرے دشمن کو پہلے ہی شکست دی ہے۔ اس دشمن کے مقابلہ میں کھڑے ہونے کے لیے میری مدد کر اور مجھے اپنا وفادار بنا۔ یسوع کے وسیلہ سے مانگتا ہوں جو میرا خدا اور بچانے والا ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال