آج کی آیت پر خیالات

خُدا کے لوگ اور خُدا کے تبلیغی ادارے لگاتار حملہ کی زد میں ہیں۔ جب شیطان کی سلطنت لوٹی جا رہی ہے تو وہ بے کار نہیں بیٹھتا۔ لیکن وہ جو کہ اداروں کے اگلے مورچوں میں ہیں اُن کو اکیلے لڑنےکی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اُن کی مدد کر سکتے ہیں۔ آپ خُدا سے دُعا کرکے" جدوجہد" میں اُن کا ساتھ دے سکتے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ "ہارٹ لائٹ" میں ہمیں حقیقی طور پر حفاظت، قوت، اور فہم کے لیے آپ کی دُعاؤں کی ضرورت ہے۔ دُوسرے جن کو آپ جانتے ہیں اُن کی بھی ایسی ہی دُعاؤں کی ضرورت ہے۔ پیسوں سے بڑھ کر، پیٹھ پر تھپکی سے بڑھ کر، مشہوری یا کامیانی سے بڑھ کر، خُدا کے خادموں اور خُدا کے کام کو آپ کی امدادی دُعاؤں کی ضرورت ہے۔

میری دعا

قادر اور خود مختار خُدا، براہ کرم اُن خادموں کو برکت دے، حفاظت کر اور قوت بخش جو کہ آج میرے دل میں ہیں۔۔۔۔۔۔خُداوند، براہ کرم، تبلیغی اداروں، تبلیغ کرنے والوں اور تیرے کلیسیا کے مشنریوں اور اے عزیز خُدا، اپنے فرزندوں کو چھڑا جوکہ یسُوع کے نام پر جبر اور ظلم و ستم برداشت کر رہے ہیں۔ اے خُدا، تمام تر بادشاہت، قدرت اور جلال تیرے ہی ہیں۔ اپنے فاتح بادشاہ کے نام میں مانگتا ہوں جو کہ تیرا قربانی والا برہ ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال