آج کی آیت پر خیالات

میری سب سے بڑی غلطی جلد بازی میں ہوئی،جب میں نے کچھ بولنے یا کرنے سے پہلے دُعا کے لیے وقت نکالنے پر غور نہیں کیا۔ جبکہ سیکھنے اور تجربہ کے ذریعہ سے افہام و تفہیم حاصل ہوتے ہیں، وہ خُدا کی طرف سے تحفہ بھی ہوتے ہیں۔ لیکن یہ تحفہ طلب کرنے پر نہیں ملتا۔ یہ صبر کے ساتھ، ایمان رکھ کر اور تلاش کر کے اور خُدا کی راہنمائی کا انتظار کرکے اور باکردار شخص بن کر اُس کے لیے جینے کی چاہت کے ساتھ حاصل ہوتا ہے۔

میری دعا

اے باپ، مجھے معاف کردے،کہ میں ایک باکردار شخص بننے کی بجائے "کردار" بن جاتا ہوں۔ میری خود غرض چاہت کے لیے مجھے معاف کر دے کہ میں بزدلی دکھاتا ہوں۔ میں یہ اقرار کرتا ہوں کہ میں بعض اوقات میں دلچسپ اور مقبول بننا چاہتا ہوں، بجائے اِس کے کہ میں افہام و تفہیم اور عظمت کا شخص بنوں۔ براہِ کرم میری مدد کر، پیارے خُداوند، میں جلدبازی کی آزمائش کو دیکھ پاؤں اور تیری عظمت کا راستہ تلاش کروں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال