آج کی آیت پر خیالات

ہاں، کچھ لوگ ہیں جو کہ خُدا کے لوگوں کا فائدہ اُٹھاتے ہیں اور پیسوں کا غلط جگہ پر استعمال کرتے ہیں۔ یہ درد ناک ہے کیونکہ پوری دینا میں بہت سے خُدا کے خادم ہیں جو کہ بہت کم وسائل اور پیسوں کے ساتھ تبلیغ کر رہے ہیں۔ جبکہ خُدا نے تبلیغ دینے والوں کو معاشی دولت دینے کا عہد نہیں کیا، وہ ہمیں اُن کی حفاظت کی اہمیت بتاتا ہے۔ آئیں اِس ہفتے کو اِس طرح استعمال کریں کہ جو خُدا کے کلام پھیلانے والوں کے لیے مددگار ہو اور جس کے وسیلہ سے خُدا کی تبلیغ کار گر ہو۔ آئیں "تمام اچھی چیزوں" کو پھیلانا بھی یاد رکھیں جو کہ دولت سے کہیں زیادہ اہمیت کی حامل ہیں! آئیں اپنے مشنریوں، اپنے بشارت دینے والوں، اور اپنے اساتذہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ آئیں اُن کو ہمت کےلیے خاص بیان بھیجنے کے لیے بات کریں تاکہ اُن کی بشارت نہ صرف ہمارے اور خُدا کے لیے برکت کا وسیلہ ہو بلکہ خود اُن کے لیے بھی!

میری دعا

مُقدس خُدا، تُو نے زندہ کلمہ کو دنیا میں بھیجا تاکہ میں تُجھے جان پاؤں۔ اُن کے لیے تیرا شُکر ہو جنہوں نے میرے ساتھ تیرا کلام بانٹا۔ میں تُجھ سے بائبل پڑھانے والوں، دنیا کو بشارت دینے والوں، اور پاسٹرز-اساتذہ کے لیے برکت مانگتا ہوں جنہوں نے تیرا سچا فضل میرے ساتھ بانٹا ہے۔ اُن کو مایوسی اور گناہ سے بچا کر رکھ۔ اُن کی چاہت کو مضبوطی عطا فرما۔ اُن کے خاندانوں کو برکت دے۔ اُن کو اپنے رُوح اور قوت سے معمور کر۔ اور پیارے خُدا، مجھے اُن کی مدد کرنے کے لیے استعمال کر تاکہ میں جان سکوں کہ وہ میرے اور تیرے لیے کتنے قیمتی ہیں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال