آج کی آیت پر خیالات

جب خدا نے اپنے بیٹے کو ہماری نجات کے واسطے بھیج دیا تو اب ڈر کس بات کا ہے؟ جب ہم خدا کی محبت سے جُدا نہیں کیے جا سکتے جو وہ ہمیں یسوع مسیح میں کرتا ہے تو ڈر کس بات کا ہے؟ اپنے آپ کے علاوہ کس بات کا ڈر ہے، اور خدا نے اپنا روح ہمارے دلوں میں اُنڈیلا ہے تاکہ وہ ہمیں ضمانت دے اور ہماری کمزوری میں قوت بخشے! جیسا کہ ہم خدا اور اس کے فرزندوں سے پیار کرتے ہیں، تو ہمیں خدا کی اُس محبت کی یاد آتی ہے جو اِس سے کہیں بڑھ کر ہے جو ہم دوسروں سے کرتے ہیں۔ اُس نے ڈر کر دُور جانے کی بجائے، ہم شکرگزاری کے لیے یہ جانتے ہوئے اُس کے سامنے جُھکیں کہ وہ ہماری دُعاؤں کو سنتا ہے اور وہ ہمیں بہت پیار کرتا ہے اور ہماری ڈر کو دُور بھگاتا ہے۔

میری دعا

پیار کرنے والے باپ، میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں تیرے غضب سے ڈرے بنا تیری تعظیم کر سکتا ہوں۔میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں تیرے کلام کی تعظیم کر سکتا ہوں اور اپنی کوتاہیوں پر گبھراتا نہیں ہوں۔ تیری محبت مجھ میں تمام قوانین قوانین، خطرات، اور مشترکہ ججوں کی بجائے تیری پاکیزگی، راستبازی، عدل، اور رحم کے لیے گہری پسندیدگی پیدا کر سکتی ہے۔یسوع کے قادر نام میں مانگتا ہوں، جس نے مجھے گناہوں سے چھڑایا اور مجھے پیار سے بھر دیا۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال