آج کی آیت پر خیالات

یہ سب بہت سادہ ہے۔ خُدا محبّت ہے۔ وہ محبّت کا اصل، مثال، اور معمار۔ میں اُس سے پیار کرتا ہوں کیونکہ اُس نے مجھے پہلے پیار کیا۔ میں جانتا ہوں کہ محبّت کیسے رکھنی چاہیے کیونکہ اُس نے اُس کا اظہار کیا ہے۔ میں محبّت کر سکتا ہوں کیونکہ اُس نے اپنی صُورت پر مجھے بنایا اور اپنا جلال میرے لیے ظاہر کیا۔ وہ سوتا، حوصلہ افزائی، اور محبّت کے سربراہ ہے۔ میں پیار کرتا ہوں کیونکہ وہ پہلے، آخر میں او رہمیشہ پیار کرتا ہے۔

میری دعا

تسّلی دینے والے باپ، مجھےاپنی محبّت میں اِطمینان بخشنے کے لیے شکریہ۔ جیسا کہ ایک بچہ اپنے والدین سے بہت سی چیزیں سکھتا ہے، میں محبّت سیکھنا چاہتا ہوں جیسا کہ تُو کرتا ہے: قربانی سے، بے لوث، اور فرمانبرداری تاکہ دوسرے یہ جان سکیں کہ اُن کو تیرا پیار پانے کی نہیں بلکہ صرف قبول کرنے کی ضرورت ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال