آج کی آیت پر خیالات

میرے الفاظ ایسی دُنیا میں اجنبی دکھائی دیتے ہیں جو گناہ، بدی اور بُرائی کے بارے میں حقییقت بتانے سے ڈرتا ہے۔ ہر ایک شخص کو توبہ کرنے کی ضرورت ہے—اپنے دل اور زندگی کو تبدیل کرنے کےلیے، خُدا کی تلاش کے لیے، اور خُداوند یسُوع کے لیے جینے کےلیے۔ ہاں، خُدا کے شاندار فضل کی وجہ سے ہمیں نجات دی گئی ہے۔ دُوسری طرف، فضل جو ہمارے اندر تبدیلی نہیں لاتا وہ حقیقی فضل نہیں ہے۔ فضل نہ صرف ہمیں یسُوع کی صلیب پر قربانی کے وسیلہ سے ہمیں معاف کرتا ہے، بلکہ وہ ہمیں خُدا اور اُس کی ہدایت کے بغیر خالی اور تباہ کُن زندگی سے بھی الگ کرتا ہے۔

میری دعا

پیارے آسمانی باپ، میرے گناہ کےلیے مجھے معاف کر دے۔ میں اپنا دل تیری طرف لگانا چاہتا ہوں اور اپنی زندگی تیری مرضی کے مطابق تیرے جلال کے لیے جینا چاہتا ہوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال