آج کی آیت پر خیالات

مایوسی اور حسد۔۔۔۔۔ہاں، کیا یہ ہمارا اُن کی طرف ردِ عمل نہیںٰ جو بَد ہیں اور خُوشحال دکھائی دیتے ہیں؟ ہمیں یہ یاد دلایا گیا ہے کہ بَد لوگوں کی ظاہری اور تھوڑا عرصہ رہنے والی کامیابی ہمیں اِیمان سے بھٹکاتی اور ہماری رُوحوں کو گیلا کرتی ہے۔ اُن کی فتوحات عارضی ہیں، اُن کی دولت پھول کی مانِند ہے جو مُرجھا جائے گا، اور اُن کی زندگی گھاس کی مانِند ہے جو مُرجھاتی اور جلد ختم ہو جاتی ہیے۔

میری دعا

خُداوند خُدا قادرِ مطلق، تیرے پاک اور منفرد نام کی حمد ہو۔ تُو نے مُجھے بہُت برکت عطا کی ہے۔ تُو نے میرے دُشمنوں کے سامنے مُجھے بچایا ہے۔ تُو نے مُجھے اپنے ساتھ زندگی، اور اُمید، اور مستقبل عطا کی ہے۔ اب، براہِ کرم، پیارے باپ، میری مدد فرما کہ میں اِس پریشانی میں اپنا وقت ضائع نہ کرُوں کہ دُوسروں کے پاس کیا ہے۔ براہِ کرم مُجھے اُس سب کے لیے شُکر گزاری اور قناعت پسند دِل عنایت کر جو تُو نے میرے واسطے کِیا ہے۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال