آج کی آیت پر خیالات

رُوح اور زندگی کی شَریعَت عظیم آزادی دلانے والی ہے۔ ہم گُناہ اور موت کی شَریعَت سے آزاد کیے گئے ہیں۔یسُوع کے جی اُٹھنے کی وجہ سے موت کا ہم پر غلبہ نہیں ہے۔ صلیب پر یسُوع کے ادا کیے جانے والے فدیہ کی وجہ سے گُناہ کا ہم پر کوئی اختیار نہیں ہے۔ ہم خُدا کے سامنے اُس کے راستباز فرزندوں کی مانِند کھڑے ہیں، جو ہمارے قادر خُداوند یسُوع مسِیح کے کام کی وجہ سے آخر کار آزاد ہیں۔ ہمارے مُستقبل میں کوئی ملامت نہیں ہے، صِرف جلال!

میری دعا

قادرِ مطلق خُدا، تیرے فدیہ کے لیے، اور مُجھے گُناہ اور موت سے آزاد کرنے کےلیے تیرا شُکرہو۔ اُس اعتماد کے لیے تیرا شُکرہو جو مُجھے تیرے لاجواب فضل کی وجہ سے یسُوع کے وسیلہ سے ہے جس کے نام میں اِلتجا کرتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال