آج کی آیت پر خیالات

اُف، ہمیں تو ہزاروں سال پہلے سے ہی گناہ کا طریقہ پتہ ہے۔ لیکن ہم اب بھی بعض اوقات اُسی راستہ پر چلتے ہیں۔ ابھی بھی جو ہماری آنکھوں کو خوشنما معلوم ہوتا ہے ہم اُس کےلالچ میں آ جاتے ہیں۔ ہم اُس کو مزید جانچنے کےلیے رُکتے ہیں، اور اُس کی خواہش میں اپنے اپنے آپ کو پھانسنے کے لیے اجازت دیتے ہیں۔ ہم اِس میں غوطہ لگاتے ہیں اور پھر کھیلتے ہیں۔ اور پھر ہم گناہ میں شامل ہو جاتے ہیں۔ آخرکار، ہم دُوسروں کو بھی گناہ میں شامل کرتے ہیں۔ آپ نے سوچا کہ ہم اب سیکھ چُکے ہیں اور اب ہم لوگ رُک گئے ہیں۔ چنانچہ رُوح القُدُس کی مدد سے، کیوں نا ہم ایسا کرنے کی کوشش کریں؟

میری دعا

اے باپ، براہِ کرم میرے گنہگار اور باغی دل کے لیے مجھے معاف کردے۔ میں مکمل طور پر تیرے لیے جینا چاہتا ہوں۔ میں گناہ کی رغبت یا دنیا کے جذبات میں پھنسنا نہیں چاہتا، لیکن میں تیرے جلال کے لیے پُورے جذبے کے ساتھ خُدا پرستی کی زندگی بسر کرنا چاہتا ہوں۔ یسُوع کے قادر نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال