آج کی آیت پر خیالات

زیادہ القاب سے، یسُوع کے یہ دو نام تھم ہیں جن پر ہم اپنی نئی زندگی بنا سکتے ہیں۔ یسُوع خُداوند ہے! وہ ہمارا حکمران اور بادشاہ ہے۔ وہ ہمارا آقا اور اُستاد ہے۔ ہمارے دل اُس کی مرضی کےلیے حاضر ہیں اور اُس کی راہنمائی کے لیے کھلے ہیں۔ ہمارے دلوں اور زندگیوں میں یسُوع کے مقابل کوئی نہیں ہے۔ یسُوع مسِیح ہے! وہ مسیِح ہے، پُرانے عہد نامے کا نجات دہندہ جس کا وعدہ کیا گیا تھا۔ وہ ہے جس کا نبیوں نے بتایا۔ حکمران اور بچانے والا، مسیِح اور آقا، یسُوع ہمیں گھر لے جانے کے لیے خُدا کا تحفہ ہے۔ یسُوع وہ ہے جو ہمیں نجات دینے، معاف کرنے، اور چھُڑانے کے لیے صلیب پر چڑھ گیا۔ جو صلیب دیا گیا وہ خُداوند اور مسِیح دونوں ہے۔

میری دعا

اے خُداوند، ہم تیرے قادر نام کی حمد کرتے ہیں،اور تیرے کفارہ والے اور حلیم پیار کے لیے تیرا شُکر ادا کرتے ہیں۔ پیارے باپ، ہم یسُوع کو ہمارے گناہوں کی وجہ سے مَرنے کے لیے بھیجنے کے لیے تیرا شُکر ادا کرتے ہیں اور ہمارے نجات اور اُمید کے لیے جی اُٹھنے کے لیے تیری حمد کرتے ہیں۔ اے فاتح خُدا، براہِ کرم میری مدد کر، تاکہ میں اپنا دل یسُوع کو پیش کروں اور میری نجات کے مسیحا کی حمد کے لیے اپنے لبوں کو کھولوں۔ یسُوع کے قادر نام اور رُوح کے وسیلہ سے مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال