آج کی آیت پر خیالات

صرف ایک ہی بنیاد ہے جس پر کلیسیا اور مسیحی زندگی کو بنایا جا سکتا ہے۔ وہ بنیاد یسُوع مسیح ہے۔(پہلا پطرس ۲ باب ۴ تا ۷ آیت؛ افسیوں ۲ باب ۲۰ آیت)۔ وہی ہے جس کو خُدا نے ہمیں بچانے کے لیے بھیجا (یوحنا ۳ باب ۱۶ آیت) وہ ہی راستہ، حقیقیت، اور زندگی ہے، خُدا کے پاس جانے کا واحد راستہ(یوحنا ۱۴ باب ۶ آیت) خُداوند یسُوع مسیِح تمام ناموں سے بڑھ کر ہے، وہ نام جس پر تمام گھٹنے جھکیں گے (فلپیوں ۲ باب ۵ تا ۱۱ آیت)۔ وہ ہی وہ نام ہے جس سے ہم لازمی طور پر بچائے جائیں گے(اعمال ۴ باب ۱۲ آیت)۔آئیں آج خاص طورپر یسُوع کو اپنے دلوں اپنے الفاظ، اور اپنے اعمال میں خُداوند کے طور پر جلال بخشیں۔

میری دعا

خُداوند یسُوع، تیرا نام آج تک جتنے نام بھی ہوئے سب ناموں سے اعلیٰ ہے۔ تیرا جلال تخلیق سے پہلے کا ہے اور تمام سورجوں کے بُجنے تک قائم رہے گا۔ تیری قربانی والی محبت جس نے مجھے بچایا ہے شاندار ہے اور اُس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ براہِ کرم میری دلی تعریف اور حمد کو قبول فرما۔ تیرے ہی لیے تمام تر عزت، جلال، قدرت، اور فضل ہو جس کے لیے تُو نے مجھے بچایا اور جو تُو مجھے ایک دن تیرے پاس گھر لے جانے کےلیے کرے گا۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال