آج کی آیت پر خیالات

یہ پہرہ مجھے مجبور کرتا ہے کہ میں اپنے خُدا کے سامنے فریاد کروں: " براہِ کرم ہمیں بحال کر" اے خُدا ہمیں بحال کر، اپنے لوگوں کو، جو کہ حیرت کی وجہ سے بھٹک گئے ہیں! ہمارے پُرانے سوکھے ہوئے دلوں کو معصومیت میں بحال کر۔ ہمارے زندگیوں کو غیر زمینی کاملیت اور توجہ کے ساتھ بحال کر۔ اے خُدا قادرِمطلق ہمیں اپنے لیے بحال کر،" جبکہ تمام مسیحیوں نے اپنی حیرت کی سوچ نہیں کھوئی اور جبکہ ہم میں سے ہر کسی کا دل پُرانا اور سوکھا ہوا نہیں ہے، ہمیں خُداکے نور کی ضرورت ہے کہ وہ ہم پر چمکے اور ہمیں نیا کرے!

میری دعا

اے خُدا، نئی چیزوں کے بنانے والا، بعض اوقات میں بہت پُرانا اور پھٹا ہوا محسوس کرتا ہوں؛ میری روح جنگ سے اُکتا چکی ہے۔ مجھے تیری قوت اور حضوری کی ضرورت ہے تاکہ میں بحال ہوں۔ مجھے اپنی طرف بحال کر اور اپنا فضل مجھ میں زندہ کر۔ مجھے اپنی محبت میں بحال کر اور میرے وسیلہ سے دُوسروں کے ساتھ بانٹ۔ مجھے اپنی راستبازی میں بحال کر تاکہ دُوسرے مُجھ میں تیرا جلال دیکھ سکیں۔ مجھے بحال کر،اور نہ صرف مجھے، براہِ کرم اُن تمام کو بحال کر جو تیرا قادر نام لیتے ہیں تاکہ دنیا ہم میں تُجھے دیکھ سکیں اور تیرے بچانے والے فضل کو دیکھ سکیں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال