آج کی آیت پر خیالات

کیا آپ جانتے ہیں کہ یسُوع نہ صرف ہمارا بچانے والا ہے، بلکہ وہ ہمارا بھائی بھی ہے! " اُس کو اُس کے بھائیوں جیسا بنایا جانا تھا" رُوح القُدس کچھ آیات میں فرماتا ہے۔ ہم خُدا کے بھٹکے ہوئے فرزند ہیں چنانچہ یسُوع آیا اور ہماری اقدار ، تمام تر حدود کے ساتھ ہمارا انسانی وجود، ہمارے ساتھ بانٹا، تاکہ وہ ہمارے بد ترین دشمن کو شکست دے سکے، بد اور موت کا لانے والا شیطان۔ موت کی کوئی کھونٹی ہمارے اندر نہیں ہے اور نہ ہی اُس کا ہم پر قابو ہے، کیونکہ ہمارے بڑے بھائی نے اُس کو شکست دی ہے اور وہ ہمارے لیے جگہ تیار کرنے باپ کے پاس چلا گیا ہے!

میری دعا

قادرِ مطلق خُدا، یسُوع کو میری طرح بنا کر بھیجنے کے لیے تیرا شُکر ہو تاکہ وہ لوگوں میں میری طرح رہے۔ جیسا کہ میں تیری قربانی اور اُس کی محبت کے بارے سوچتا ہوں، میں اپنے آپ کو بہت چھوٹا سمجھنے لگتا ہوں اور مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ یسُوع کا تحفہ مجھے تیرا فرزند بنائے گا اور یسُوع اب میرا بڑا بھائی ہے۔ کسی دن، ابا باپ، میرے لیے اپنے کُنبے کے دوبارہ اکٹھے ہونے کا انتظارکرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اُس عظیم اکٹھے ہونے کے دن تک، مجھے استعمال کر کہ دُوسروں کو تیرے کُنبے، تیرے تحفے، اور تیرے بیٹے کے بارے میں جاننے کے لیے مدد کروں! یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال