آج کی آیت پر خیالات

یہ سانپ پر خُدا کی لعنت تھی جس نے آدم اور حوّا کو ورگلایا۔ سانپ کے پیچھے جو شخصیت تھی وہ شیطان تھا۔ حتیٰ کہ اِس لعنت میں بھی، حتیٰ کہ شیطان اور عورت کی اولاد میں جدوجہد کی پہچان میں،خُدا ہمارے مستقبل کے لیے اچھا چاہتا ہے۔ یسُوع میں، وہ مستقبل آتا ہے! ایسا لگتا ہے کہ شیطان صلیب پر معرکہ جیت گیا، تین دن گزرنے کے بعد سب کُچھ تبدیل ہو گیا۔ یسُوع نے موت پر فتح پائی اور اُس کو ‘‘زخمی ایڑی’’ کے ساتھ چھوڑ دیا، بلکہ شیطان کو کمزور چھوڑ دیا کہ موت اس کا آخری لفظ نہ بنے۔ بدوں کا بہترین منصوبہ اور عظیم طاقت یسُوع کی قبر کے خالی دروازے پر ہی کچلی گئی۔

میری دعا

پیارے باپ، موت کا ڈنک نکالنے اور میرا لیے اچھے مستقبل کی اُمید کے لیے تیرا شُکر ہو۔نہ صرف میرا یہ ایمان ہے کہ یسُوع مُردوں میں سے جی اُٹھا،لیکن میرا یہ بھی ایمان ہے کہ تُو مجھے اُٹھائے گا اور اپنی حضوری میں مجھے ہمیشہ کی زندگی سے نوازے گا۔ اِس ابدی فتح کے لیے،یسُوع کے نام میں تیری حمد کرتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال