آج کی آیت پر خیالات

پچھلے دو ہفتوں سے ہمیں کلام پڑھنے کی برکت مِل رہی ہے جو ہماری زندگیوں میں رُوح کے کام کے بارے میں بیان کرتا ہے۔ پچھلے کُچھ دِنوں سے، ہم خُدا کے فرزند ہونے کی خُوشی منا رہے ہیں۔ اب ایک شاندار اعلان میں دو تصورات اِکٹھے ہو گئے ہیں: ہم خُدا کے" بیٹے،" وراثت کے حقوق کے ساتھ اُس کے فرزند ہیں۔ ہمیں نہ صِرف فضل عطا کِیا گیا ہے، بلکہ ہم اُس کے فرزندوں کے طور پر اور اُس کے ابدی گھرانے کی برکات کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

میری دعا

پیارے آسمانی باپ، ایسا ہو کہ تیرا فرزند ہونے کے ناطے میری زندگی میں تیرا نام مُبارک تسلیم کیا جائے۔ ایسا ہو کہ میری زندگی میں تیری مرضی اورتیری سلطنت کو ویسے ہی پہچانا جائے جیسے کہ آسمان کے میزبان اُس کی تعظیم کرتے ہیں۔ باپ، میں پُراعتماد ہوں کہ تُو نے مُجھے آج، وہ خوراک دی جس کی مُجھے ضرورت تھی اور میں تیرا شُکر ادا کرتا ہُوں۔ جیسا کہ میں اُس کو مُعاف کرنے کا عہد کرتا ہُوں جنہوں نے میرا قصُور کِیا براہِ کرم میرا قصُور مُعاف کر۔ پیارے باپ، تُو شاندار ہے۔ تیری بادشاہی ابدی ہے اور یہ میرے دِل کا مقصد ہے۔ تیری قوت میری طاقت کا ذریعہ ہے۔ پیارے باپ، میں تُجھے پیار کرتا ہُوں۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال