آج کی آیت پر خیالات

نجات ایک خاص چیزہے! تاہم، ہم جانتے ہیں کہ اگر ایک بچہ اپنی پیدائش سے لے کر پختگی کی عمر تک ایک ہی جگہ پر رہے تو یہ کتنی خطرناک حد تک غلط ہو سکتا ہے۔ کسی بھی بچے کی قید کی صورت میں جسمانی نشوونما کتنی فکر کا باعث ہو سکتی ہے۔ عبرانیوں ۶ باب ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہماری روحانی زندگیوں کا سچ ہے۔ خُدا نہیں چاہتا کہ ہم نا پُختہ رہیں! وہ چاہتا ہے کہ ہماری نشوونما ہوتی رہے۔ خُدا چاہتا ہے کہ ہم وہ کریں جو ہمیں آگے بڑھا سکتا ہے۔ چنانچہ، تو آج آپ اپنی روحانی بھوک کو پورا کرنے اور خُدا میں نشوونما پانے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟

میری دعا

قادر خُدا، مجھے بچانے اور پیار کرنے کے لیے شکریہ۔ میں تیری رحمت میں پُختہ ہونا چاہتا ہوں۔ مجھے برکت دے تاکہ میں پاک عادات اپناؤں اور مجھے روحانی طور پر ایسی چیزیں بخش جو مجھے نشوونما پانے میں مدد کریں۔ لیکن، مقدس خُدا، میں جانتا ہوں کہ حقیقی نشوونما تیری طرف سے ہے، چنانچہ میں دعا کرتا ہوں کہ مجھے اپنے روح میں قوت بخش کہ میں تیرا جلال ظاہر کر سکوں۔ یسُوع کے قادر نام میں مانگتا ہوں۔آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال