آج کی آیت پر خیالات

خُدا نہ صرف ہمارا رکھوالاہے، وہ ہمارا مددگار بھی ہے۔ یہاں تک کہ جب ہماری دنیا ہماری گردتباہ ہو رہی ہو، وہ ہمارے پاس ہوتا ہے۔ اُس نے ہمیں موت سے اور موت میں سے چھُڑایا۔ اُس نے ہمیں بدی سے چھُڑایا یا اُس نے ہمیں بدی پر قابو پانے کے لیے چھُڑایا۔ ہمارا کام یہ ہےکہ ہمیں اور سمندری موجوں زلزلےکے درمیان بھی ایمان رکھنا ہے کہ ہم اکیلے نہیں ہیں اور بابرکت ہیں۔

میری دعا

پاک خُدا، میں اُن کے لیے دُعا کرتا ہوں جو زندگی کے زلزلے کے درمیان پھنسے ہوئے ہیں۔ تُو اُن کو جانتا ہے جن کے بارے میں فکر مند ہوں۔ تُو جانتا ہے کہ میں اُن کی جدوجہد کے بارے فکر مند ہوں جو کہ میرے لیے تسلی دینے کےلیے بہت مُشکل اور دردناک ہیں۔ میں اب تُجھے کہتا ہوں کہ تُو اُن کو برکت دے، اُن کے ساتھ ہو، اور اُن کو جلدی سے چھُڑا۔تُو ہماری آخری سچی اُمید ہے اور یسُوع ہمارا اصل نجات دہندہ ہے۔ خُداوند یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال