آج کی آیت پر خیالات

قطع نظر کہ کتنی شدت سے ہم کوشش کرتے ہیں، ہم کتنے اچھے ہیں، اور ہم کتنا کام کرتے ہیں، ہم اُس معیار تک اپنے آپ کو نہیں ماپ سکتے جو اہمیت رکھتا ہے—قادرِ مطلق خُدا کا جلال۔ شُکر ہے کہ، خُدا ہمیں وہ بننے کےلیے نہیں کہتا جو ہم نہیں ہیں—کامل، بے داغ، اور پاک۔۔ اس کے بجائے،خُدا فضل اور اپنے بیٹے کے تحفہ کے وسیلہ سے ہمیں ویسے بناتا ہے کُلسیوں 1 باب 22 تا 23 آیت)، جس نے ہمارا فدیہ دیا ہے اورہمیں راستبازی بخشی ہے۔(دُوسرا کرنتھیوں 5 باب 21 آیت)۔ خُدا کی حمد کرو۔ ہمارے نجات دہندہ، یسُوع مسِیح کی حمد کرو۔ آئیں یسُوع کو خُداوند مانتے ہوئے اُس کےساتھ زندگی بسر کریں؛ اپنی نجات حاصل کرنے اور بچانے کےلیے نہیں، بلکہ اُس کے لیے اُس کا شُکر ادا کرنے کےلیے جو وہ ہمیں مفت میں دیتا ہے۔

میری دعا

بہت قیمتی اور مقدس باپ، میں تیرے شاندار فضل کےلیے صرف شُکریہ کہہ سکتا ہوں۔ براہِ کرم یہ جان لے کہ جبکہ یہ الفاظ کٹے پھٹے اور کم ہیں، لیکن یہ اصلی ہیں۔ پیارے باپ، میں اپنی باقی زندگی میں تجھےیہ ظاہر کرنا چاہتا ہوں کہ جو کُچھ تُو نے میرے لیے کیا ہے اُس کے لیے میں کتنا شُکرگزار ہوں۔ یسُوع کے شاندار نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال