آج کی آیت پر خیالات

مجھے ابھی بھی یاد ہےکہ میرے دوست نے ایک اتوار کو چرچ میں یہ کہا تھا۔ "ہم بوڑھے یہودہ کے بارے میں بہت بُرا سوچتے ہیں کہ اُس نے 30 چاندی کے سِکےکے عوض خُداوند کا تبادلہ کر دیا، لیکن ہم نے کتنے دفعہ کسی قیمت کے بغیر اُس کا تبادلہ کیا؟ اُف! یسُوع کی اذیت کا اندازہ لگانا کہ کوئی اپنا اُس کا تبادلہ کر رہا ہے ہمارے لیے یہ بہت مشکل پیدا کر دیتا ہے۔ آئیں ہم ہر کوشش اور دُعا میں خُدا کی قوت طلب کریں تاکہ اِس قسم کا تبادلہ کبھی بھی سچ نہ ہو پائے! اور اگر کبھی ایسا ہو بھی، تو آئیں اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم سچے دل کے ساتھ گناہ سے بچنے کے لیے اُس ک ے فضل کی طرف بھاگ جائیں اور اُس کی طرف واپس لوٹ جائیں۔

میری دعا

اے یسُوع، میں اُن وقتوں کے لیے تُجھ سے معافی جاہتا ہوں جب میری بغاوت اور غفلت کی وجہ سے میں نے تیرا دل توڑا۔ اے باپ خُدا، تیرے بیٹے کی قربانی کے لیے جذبے اور جوش کی کمی کے لیے معذرت خواہ ہوں جس نے مجھے گناہ اور موت سے بچایا۔ میں مزید متحرک طور پر یسُوع کے لیے جینا چاہتا ہوں تاکہ دُوسرے اُس کو دیکھ پائیں اور اُس کو جانیں۔ یہ اُس کے مقدس اور پاک نام میں مانگتاہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال