آج کی آیت پر خیالات

جن کو ہم مسیح یسوع میں پیار کرتے ہیں اُن کی برکت کیلئے کونسا عظیم کام کرسکتےَ? مسیح میں ہمارے بہن بھائی یا ساری کلیسیاء ابلیس کی آزمائشوں میں گھِیرے ہوں ہم اُن کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ ہم اپنے بچوں اور والِدین کو کونسا عظیم تُحفہ دے سکتے ہیں تاکہ وہ مسیح میں بہترین زندگی بسر کریں؟ پَولُس رسُول نے ہمیں دِکھایا ہے کہ ہم خُدا سے مانگ سکتے ہیں کہ اپنے لوگوں کو اندر سے پاک رُوح کی حضوری اور طاقت سے معمور و مضبوط کردے۔ پھر ہم اُن کو بتاسکتے ہیں کہ ہم نے یہ دُعا آپ کیلئے کی اور کرتے رہیں گے جب تک آزمائشوں کے طوفان گزر نہ جائیں۔

میری دعا

اَے زندہ جلالی باپ، مہربانی سے (اُن کا نام لیں جن کیلئے دُعا کرنی ہے) کو پاک رُوح کی حضوری اور طاقت عطا فرما۔ میں اِن کی حونصلہ مندی اور ایمان کی مضبوطی کیلئے ایسے ہی تُجھ سے مانگتا رہونگا لیکن میں ایمان رکھتا ہوں کہ اِن کو میری کسی بھی مدد کے مُقابلہ میں تیرے پاک رُوح کی طاقت کی زیادہ ضرورت ہے۔ میری دُعا کو سُننے کیلئے تیرا شُکر کرتا ہوں۔ یسوع کے نام سے مانگتا ہوں۔ آمیں۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال