آج کی آیت پر خیالات

یسُوع سب کچھ تھا اور ہمارے لیے کچھ بھی نہ رہا۔ وہ اِس لیے کہ جو لوگ اُس وقت دنیا میں تھےاور جن کو بچانے کے لیے وہ یہاں آیا تھا انہوں نے اُسے قبول نہ کیا۔ لوگوں نے یہ فرض کیا کہ اُس نے جو کچھ کیا تھا اُس کو اُسی کا صِلہ مِلا۔ بہت سوں نے تونہ نہیں کی۔ لیکن اُس قربانی کی کہانی کے بارے میں کچھ تھا جو گزرے ہوئے سالوں میں دلوں کو جھنجھورتا اور خُدا کے بھٹکے ہوئے فرزندوں کا گھر لایا ہے۔ گھر تک کے ہمارے سفر میں، ہم نے نا صرف اُسے نجات دہندہ پایا، بلکہ وہ ہماری نجات کےلیے ایک خادم بھی بنا۔

میری دعا

قادرِمطلق خُدا، میری نجات کے لیے تیرا منصوبہ میری سانس روک دیتاہے۔ میں یہ کبھی سمجھ نہیں پاؤں گا کہ کیوں تو نے اپنے قیتی بیٹے کا انتخاب کیا اور جب وہ دینا میں تھا کیوں اُس کو لوگوں کی ذلت میں چھوڑ دیا۔ لیکن یہ میں ضرور جانتا ہوں: تو مجھے ابدی محبت کے ساتھ پیار کرتا ہے اور میں یسُوع کی عظیم قربانی کےلیے شکرگزاری کے طور پر اپنی پوری قوت کے ساتھ تیری خدمت کروں گا۔ تیرے پیار کےلیے شکریہ۔ یسُوع مسِیح کےنام میں مانگتا ہوں، جو میرا خُدا اور نجات دہندہ ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال