آج کی آیت پر خیالات

یوحنا کے کلام میں کی کہانیوں میں سے ایک عظیم کہانی نیکودیمس کی ہے۔ وہ را ت کو یسُوع کے پاس آیا اور یسُوع نے اُس کو بتایا کہ جو سچائی سے پیار کرتے ہیں وہ نُور میں آتے ہیں۔ کچھ دیر بعد،نیکودیمس یسُوع کےلیے بولا حالانکہ اِس کے لیے اُس کا مذاق اُڑایا گیا۔ پھر، بدترین ممکن سیاسی اور مذہبی وقت میں، اُس نے اپنے آپ کو یسُوع کا شاگرد ظاہر کیا: اُس نے یسُوع کی ٹوٹی ہوئی اور مُردہ جسم کو ارِتیہ کے یوسف کے ساتھ اُس کی قبر میں رکھوایا۔ نیکودیمس اندھیرے میں نہں رہا۔ نا ہی ہمیں رہنا چاہیے۔ یسُوع دُنیا کا نُور ہے؛ ہماری تاریکی کتنی ہی شدید ہے، اگر ہمیں اُس کی روشنی نہیں ملتی۔

میری دعا

اے باپ، میں تیرےساتھ نُور میں چلنا چاہتا ہوں۔ کلوری کی تاریکی یسُوع کے نُورکو بجھا نہیں پائی؛ اٗس نے اُسے میرے لیے اور جلایا۔ صلیب پر، میں نے اپنے لیے تیرا پیار دیکھا۔ صلیب پر، میں نے یہ جانا کہ یسُوع نے میرے گناہ مجھ سے ہٹا دیئے۔ صلیب پر، میں نے دیکھا کہ یسُوع نے میرے اور تیرے دونوں کے لیے کامل محبت دکھائی۔ اے باپ، تیری مہربان نجات کے لیے تیرا شُکر ہو۔ تیری شاندار محبت کے لیے تیرا شُکر ہو۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں، جو تیرا کامل برہ ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال