آج کی آیت پر خیالات

یسوع ہماری لیے نہیں مؤا کیونکہ جو کچھ ہم تھے یا جو ہم ہو سکتے تھے اس کے بارے اُس کو ہم سے بہت امیدیں تھیں۔ نہیں،وہ ہمارے لیے مؤا کیونکہ وہ بالکل جانتا تھا کہہم کون ہیں اور ہم اس کے بغیر کیا ہو سکتے تھے۔ خدا کی حمد ہو؛ ہم اب خدا کے راستباز ہیں کیونکہ یسوع نے ہمارے گناہ اپنے اُوپر اٹھا لیے اور اس کی جگہ اُس نے ہمیں فضل اور راستبازی عطا کی۔ ( دوسرا کرنتھیوں ۵ باب ۱۷ تا ۲۱ آیت)

میری دعا

مقدس خدا، میں یسوع کے لیے جو میرا بچانے والا ہے تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ اس شاندار تحفہ کے لیے میرے پاس وہ الفاظ ہی نہیں کہ جن سے میں اپنے پیار اور چاہت کا اظہار کر سکوں ! اسی کے وسیلہ سے میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال