آج کی آیت پر خیالات

دولت، خاص کر وہ دولت جو لالچ یا غلط کاموں سے حاصل کی جائے، اُس کی دائمی قدر نہیں ہوتی۔ یہ ناجائز دولت اُس کے دِل کو تباہ کر دیتی ہے جِس نے یہ حاصل کی ہوتی ہےاور یہ ہمیں اُس مُقرر کردہ ہلاکت سے نہیں بچا سکتی۔ راستبازی کا تو مزا ہی بہت بیش بہا ہے۔ یہ راستبازی تو اُس ازلی خُدا کی ہے۔یہ تُحفہ ہمیں اِیمان کے وسیلہ سے فضل سے مِلتا ہے، یہ ہماری قابلیِت کی حدود سے عظیم ہےاور طاقت رکھتی ہے کہ ہماری رُوح کو موت سے خرید سکے۔

میری دعا

پاک اور سچے خُدا، اپنی نظر میں مُجھے راستباز بنا۔ میں چاہتا ہوں کہ میری مِیراث میرا راستباز کردار ہو نہ کہ میری دولت، رُتبہ یا کامیابی۔میں جانتا ہوں کہ میری شان وشوکت اِس زمینی زِندگی کے پورا ہونے پر ختم ہو جائے گی۔ لیکن میں مُکمل طور پر ساہمت ہوں کہ تیری راستبازی جو میرے اندر کام کرتی ہے میرے لئے باعثِ برکت ہوگی اور میرےجانے کے بعد میری نسلوں کیلئے ترغیب ہوگی۔ اور پھر تیرے ساتھ تیری بادَشاہی میں آسودگی ملے گی جب تیری حضوری میں بیان کروںگا۔ یِسُوع المسیح کے نام سے مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال