آج کی آیت پر خیالات

تاریخ میں ایک وقت وہ تھا جب کہ ظالم حکومتوں، نسلی نفرت، اور انسانی ناانصافی کے سامنے خُدا کا یہ عہد ایک سراب کی طرح لگتا تھا۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ظالم حکومتیں تباہ ہو گئیں۔ آمر اپنی قبروں میں چلے گئے۔ اخلاقی غصہ لاپرواہی جگہ لے لیتا ہے۔ بادشاہی کےلوگ ہونے کے ناطے، کیا آپ کو نہیں لگتا کہ ہماری اخلاقی اقدار خُدا کی مرضی کے مطابق ایک نمونہ ہونی چاہئیں؟ چنانچہ آئیں اُس دُعا کا معائنہ کریں جو کہ یسُوع نے ہمیں سکھائی: " تیری مرضی جیسی آسمان پر پوری ہوتی ہے زمین پر بھی ہو"۔ آئیں اپنے خاندانوں، دوستیوں، اور کلیسیا میں خُدا کی مرضی کو ظاہر کریں۔

میری دعا

اے پاک اور راستباز خُدا، میں جانتا ہوں کہ توُ اِس انسانیت سوزی سے زیادہ پسپا ہُوا ہے جس نے ہماری دنیا پر داغ لگایا اور قیمتی اور معصوم لوگوں کو کُچل ڈالا۔ اے باپ، براہ ِ کرم، اُن قوموں کو اپنی مرضی اور قانون عطا کر جو کہ بے انصافی میں سنگدل ہیں۔ ہمیں، اپنے لوگوں، کو گواہ بنا تاکہ ہم انفرادی اور اجتماعی طور پر مفاہمت، عدل، شفا، اور امید پیدا کریں۔ مجھے اور میرے ساتھ منادی کرنے والے میرے بہن بھائیوں کو استعمال کر تاکہ اُن لوگوں کو تیری راستبازی اور عدل دِکھا سکیں جن کو جبر سے آزادی کی ضرورت ہے اور جن کو ضرورت ہے کہ وہ زندگی کے ہر پہلو میں عدل کے لیے کھڑے ہو پائیں۔ یسُوع کےنام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال