آج کی آیت پر خیالات

پولوس کے پاس نئے مسیحیوں کے لیے کیا مقاصد تھے جو اُس نے استعمال کیے؟ وہ چاہتا تھا کہ وہ مسِیح میں مکمل طور پر پختہ ہو جائیں (دیکھیں کُلسیوں 1 باب 28 تا 29 آیت)۔ وہ جانتا تھا کہ اگر وہ اپنے دِلوں کو یسُوع کی طرف لگائیں اور اپنی زندگیوں میں یسُوع کو جلال دینے کی کوشش کریں تو رُوح القُدُس اِس عمل میں اُن کی مدد کرے گا( دُوسرا کرنتھیوں 3 باب 18 آیت)۔ چنانچہ جیسا کہ ہم اپنی روز مرّہ کی سرگرمیوں سے گُزرتے ہیں، آئیں اُس کے مقصد کو جلال دیں—آئیں یسُوع کو اپنے اندر زندہ ہونے دیں۔

میری دعا

پاک اور راستباز خُدا، ایسا ہو کہ یسُوع کی حضوری میرے رویے، حُسنِ سلوک اور گفتگو میں بڑھتی جائے اور جو دُنیاوی ہے وہ کم ہوتا جائے۔ ایسا ہو کہ یہ آج سچ ہو جائے، لیکن اِس سے بڑھ کر، پیارے باپ، یہ ہر روز زیادہ واضح طور پر دیکھا جا سکے۔ میرے نجات دہندہ، اور مقصد، یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال